سوڈان: نسلی فسادات میں 200 سے زائد افراد ہلاک، ایمرجنسی نافذ

22 اکتوبر, 2022

خرطوم/ ايجنسى

سوڈان میں ایک ہفتہ سے جاری نسلی فسادات کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی، حکام نے ہنگامی حالت نافذ کردی۔

مقامی حکام کے مطابق سوڈان کے جنوبی صوبہ نیل ازرق کے سب سے بڑے قبیلہ ہووسا اور فونج کے درمیان بدھ کے روز شروع ہونے والے لسانی فسادات صوبائی دارالحکومت دمازین سمیت دیگر علاقوں تک پھیل چکے ہیں۔

مسلح قبائلی افراد نے شہری اور دیہی علاقوں پر حملے کرکے 2 ہزار سے زائد خاندانوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا۔

مقامی امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ دونوں قبائل کے درمیان جاری حملوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک اور 100 سے زائد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی درجن افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

قبائلی خونریزی روکنے کے لئے صوبے کے گورنر احمد العمدہ بادی نے صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ ہووسا قبیلے کی جانب سے خودمختار نظام حکومت کے اعلان پر دیگر چھوٹے قبائل کو اپنے حقوق کی پامالی کا خدشہ تھا، جس کے باعث انہوں نے مسلح مزاحمت کا راستہ اختیار کرلیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter