’ مسجد الحرام میں برفباری کے مناظر کی وڈیو فوٹو فیک ہے‘

2 جنوری, 2023
مكه مكرمة/ ايجنسى
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں برفباری اور ژالہ باری کے مناظر پر مشتمل سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے‘۔
الاخباریہ چینل کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ مسجد الحرام میں برفباری کے منظر پر مشتمل وڈیو فوٹو شاپ ہے۔
یاد رہے کہ اتوار کی شام مکہ میں بارش کے بعد سوشل میڈیا پر مسجد الحرام میں برفباری کے مناطر کی وڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی اور لوگ اس حوالے سے حقیقت معلوم کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter