انڈونیشیا: جاوا میں 5.6 شدت کا زلزلہ، 56 افراد ہلاک

21 نومبر, 2022

جکارتہ/ کیئر خبر

انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 56 افراد ہلاک جبکہ 700 سے زائد زخمی ہوگئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق آج دوپہر کے وقت آنے والے زلزلے کا مرکز مغربی جاوا کا سیانجور علاقہ تھا، زلزلے کی شدت دارالحکومت جکارتا میں بھی محسوس کی گئی۔

مغربی جاوا کے گورنر رضوان کامل نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ضلع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق 56 افراد ہلاک جبکہ 700 سے زائد زخمی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ درجنوں افراد جائے حادثہ پر پھنسے ہوئے ہیں جس کے باعث ممکنہ طور پر ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter