عالمی خبریں

استنبول ہوائی اڈے پر طیاروں کو کنٹرول کرنے کے خودکار نظام میں فنی خرابی

ترکی کے استنبول میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے میں طیاروں کو کنٹرول کرنے کے خود کار نظام میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے باعث انتظامیہ کو روایتی مینول طریقے سے طیاروں کو کنٹرول کرنا پڑا۔ استنبول ہوائی اڈے کی انتظامیہ کی طرف سے تمام فضائی کمپنیوں کو ایک انتباہی پیغام جاری کیا گیا جس میں انہیں ہوائی اڈے کے خود کار نظام میں خلل سے متعلق آگاہ کیا...

← مزيد پڑھئے

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بے جے پی رہنما کے قافلے پر حملہ، 6 افراد ہلاک

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بے جے پی رہنما کے قافلے پر حملہ، 6 افراد ہلاک نئی دہلی: (09 اپریل 2019) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنما بھیما ماندوی کے قافلے پر حملے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔حملے میں مارے جانے والوں میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھیما ماندوی اور پانچ پولیس اہلکار شامل ہیں۔ قافلے کو آئی ای ڈی کے...

← مزيد پڑھئے

افغان فورسز کا بادغیس میں آپریشن، 99 طالبان ہلاک

افغان فورسز نے بادغیس صوبے میں آپریشن کے دوران ننانوے طالبان کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران چار پولیس اہلکار بھی مارے گئے۔ فورسز نے بڑی مقدار میں ہتھیار اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق بادغیس صوبے کے ضلع بالا مرغاب میں افغان فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں پر مشتمل آپریشن کے دوران 99 افغان طالبان کو ہلاک جبکہ 35 کو زخمی کر...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب میں ایک پاکستانی سمیت 55شدت پسند گرفتار

سعودی عرب میں حکام نے کہاہے کہ ریاستی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں7 ممالک کے 55افراد گرفتار کئے گئے ہیں جن میں 34سعودی شہری ہیں۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 9 کا تعلق یمن، دو کا مصر جبکہ پاکستان، شام، میانمار اور افغانستان کا ایک ، ایک شہری شامل ہے۔ تمام ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ اخبار 24کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بتایا کہ...

← مزيد پڑھئے

کشمیر کی ’خصوصی حیثیت ‘ ختم، بی جے پی کا انتخابی منشور

انڈیا کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کو 11 اپریل سے شروع ہونے والے عام انتخابات کے لئے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا جس میں انڈیا کے آئین میں جموں و کشمیر کے متنازعہ خطے کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کا وعدہ بھی شامل ہے۔ انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت نے اپنے انتخابی منشور میں انڈین رائے دہندگان سے 75 مختلف...

← مزيد پڑھئے

بگرام ایئربیس پر طالبان کا حملہ، 4 امریکی فوجی ہلاک ،3 زخمی

کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بگرام ایئربیس پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بگرام ائیر بیس کے قریب دھماکا گزشتہ روز شام ساڑھے پانچ بجے ہوا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔طالبان کے حملے کے نتیجہ میں 4...

← مزيد پڑھئے

انڈونیشیامیں مسجد کی اذان پر اعتراض کرنے والی خاتون کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

انڈونیشیا کی سپریم کورٹ نے اس خاتون کی سزا کو بحال رکھا ہے، جس نے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اذان نشر کرنے کو شور قرار دیا تھا۔ایک ماتحت عدالت نے اس خاتون کو اٹھارہ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سزا پانے والی چوالیس سالہ خاتون بدھ مت مذہب سے تعلق رکھتی ہے۔ سماٹرا جزیرے کے شہر میدان کی ماتحت عدالت نے اِستغاثہ کے دلائل سے...

← مزيد پڑھئے

برازیل میں سٹی کونسل کا اجلاس،سیاستدان آپس میں گتھم گتھا

برازیل میں سٹی کونسل کے ایک اجلاس کے دوران سیاستدان تلخ کلامی کے بعد آپس میں گتم گتھا ہوگئے ۔ رہنمائوں کو لڑتا دیکھ کر اجلاس میں موجود کارکن بھی دوڑے چلے آئے جس کی وجہ سے ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا ،میئر منتخب کرنے کیلئے بلایا گیا اجلاس ایک گھنٹے کیلئے ملتوی کرنا پڑگیا اور تمام اراکین کو ٹھنڈا کرنے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا۔

← مزيد پڑھئے

اسرائیل میں عام انتخابات کے لئے پولنگ جاری

اسرائیل میں عام انتخابات کے لئے پولنگ جارییروشلم: (09 اپریل 2019) اسرائیل میں عام انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ کے اختتام پر انتخابات کے نتائج کا اعلان بھی آج ہی کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق چونسٹھ لاکھ کے قریب رجسٹرڈ ووٹرز ایک سو بیس نشستوں کے ایوان کنیسٹ کیلئے اپنی پسند کے نمائندوں کے لئے ووٹ کاسٹ کررہے ہیں،اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو پانچویں...

← مزيد پڑھئے

’’اسرائیلی انتخابات میں بھی تبدیلی کے نعرے‘‘

اسرائیل میں منگل کو عوام یہ فیصلہ کر رہے ہیں کہ اگلی مدت کے لیے وہ حکومت وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کے ہی حوالے کریں یا پھر  سیاست میں نووارد سابق فوجی سربراہ اقتدار سنبھالیں گے۔ انتخابات پر نظر رکھنے والے مبصرین کے مطابق سخت مقابلے کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ ایک بار پھر دائیں بازو کے سیاست دان نتن یاہو بہت کم فرق سے جیت...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter