استنبول ہوائی اڈے پر طیاروں کو کنٹرول کرنے کے خودکار نظام میں فنی خرابی

10 اپریل, 2019

ترکی کے استنبول میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے میں طیاروں کو کنٹرول کرنے کے خود کار نظام میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے باعث انتظامیہ کو روایتی مینول طریقے سے طیاروں کو کنٹرول کرنا پڑا۔

استنبول ہوائی اڈے کی انتظامیہ کی طرف سے تمام فضائی کمپنیوں کو ایک انتباہی پیغام جاری کیا گیا جس میں انہیں ہوائی اڈے کے خود کار نظام میں خلل سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

پیغام میں فضائی کمپنیوں اور گرائونڈ پر کام کرنے والے اداروں کو ہوائی اڈے کے خود کار نظام میں پیدا ہونےوالی فنی خرابی اور اس کے بعد ضروری احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیاگیا۔ بعد ازاں وہ فنی خرابی دور کردی گئی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter