سوڈان میں صدر عمر البشیر کے خلاف فوجی بغاوت کی افواہیں

11 اپریل, 2019

سوڈان کے سرکاری ٹی وی نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج عنقریب اہم اعلان کرنے والی ہیں جس کے بعد ملک بھر میں صدر عمر البشیر کے خلاف فوجی بغاوت ہونے کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔

گزشتہ 30 سال سے برسرِ اقتدار عمر البشیر کے خلاف سوڈان میں گزشتہ کئی ماہ سے مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک درجنوں افراد مارے جاچکے ہیں۔

جمعرات کو ملک بھر میں اس وقت افواہوں کو بازار گرم ہوگیا جب سرکاری ٹی وی نے اعلان کیا کہ فوج جلد ہی ایک اہم اعلان کرے گی اور قوم اس اعلان کے لیے تیار رہے۔

سرکاری ٹی وی اور ریڈیو پر اس اعلان کے بعد سے قومی ترانے نشر ہو رہے ہیں جس کے بعد یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ فوج نے صدر البشیر کے خلاف بغاوت کردی ہے۔

سوڈان میں جاری سیاسی بحران گزشتہ ہفتے اس وقت شدید ہوگیا تھا جب ہزاروں مظاہرین نے دارالحکومت خرطوم میں وزارتِ دفاع اور مسلح افواج کے صدر دفتر کے باہر دھرنا دے دیا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter