چین سب سے بڑا ترقی پذیر ملک ہے، صدر

11 اپریل, 2019

بیجنگ ۔ 11 اپریل چینی دارالحکومت بیجنگ میں چائنا افریقہ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ نے ایک تہنیتی پیغام میں چائنا افریقہ انسٹی ٹیوٹ کے قیام پر مبارک باد پیش کی۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین سب سے بڑا ترقی پذیر ملک ہے جبکہ افریقہ میں ترقی پذیر ممالک کافی تعداد میں موجود ہیں، فریقین کے درمیان عوامی دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے، نئی صورت حال میں چین اور افریقہ کے مابین روایتی دوستی کو مزید گہرا کرنا اور قریبی تبادلے و تعاون نیز ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا نہ صرف چین اور افریقہ کے عوام کے لئے مفید ہے بلکہ عالمی امن و ترقی کے لیے بھی بڑی خدمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018 ء کے چین افریقہ تعاون فورم کی بیجنگ سمٹ میں فریقین نے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا فیصلہ کیا۔ چین افریقہ انسٹی ٹیوٹ کا قیام ثقافتی تبادلوں کا ایک اہم اقدام ہے اور امید ہے کہ یہ انسٹی ٹیوٹ چین افریقی عوام کے مابین باہمی مفاہمت اور دوستی کو فروغ دینے، باہمی تعاون و تعلقات کی ترقی اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے خدمات سرانجام دے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter