بھارتی سپریم کورٹ نے رافیل معاہدے کی دستاویزات طلب کرلیں

10 اپریل, 2019

نئی دہلی – بھارت میں الیکشن سے قبل وزيراعظم نريندرمودی سرکارکو بڑا جھٹکا  لگ گیا ، بھارتی سپریم کورٹ نےرافیل معاہدے کی دستاویزات طلب کرلیں ۔

بھارتی سپریم کورٹ  نے  دستاویزات کی طلبی پر اٹھایا گیا حکومتی اعتراض مسترد کردیا ، بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نےعدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ دستاویزات چوری ہوچکی ہیں، جو دستاویزات چوری ہوچکی ہیں،وہ قابل قبول  نہیں،انہیں پٹیشن کا حصہ نہ بنایا جائے ۔

بھارتی سپریم کورٹ  نے ریمارکس دیے کہ  چوری شدہ دستاویزات بھی قابل قبول ہیں،سماعت کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter