اہم خبریں

افغان دارالحکومت کابل میں طالبان کی حمایت میں خواتین کی ریلی

كابل/ ايجنسى افغانستان کے  دارالحکومت کابل میں طالبان کی حمایت میں خواتین نے ریلی نکالی۔ کابل میں نکالی گئی اس ریلی میں برقع میں ملبوس خواتین نے طالبان کے پرچم لہرائے اور امریکا مخالف نعرے لگائے۔ خواتین شرکا نے طالبان کی حمایت میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ طالبان کے مسلح جنگجو خواتین ریلی کی حفاظت پر مامور تھے۔

← مزيد پڑھئے

پنج شیر کا کنٹرول، دونوں فورسز کا قبضے کا دعویٰ

کابل/ ایجنسی وادی پنج شیر کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے طالبان اور مزاحمتی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ دونوں جانب سے وادی کے بیشتر اضلاع پر قبضے کا دعوٰی کیا جا رہا ہے، تاہم آزاد ذرائع سے ان دعوؤں کی اب تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان رہنما احمد اللہ واثق کا کہنا ہے کہ پنج شیر کے مرکز میں طالبان جنگجوؤں اور مزاحمتی...

← مزيد پڑھئے

صوبائی جمعیت اہل حدیث باگمتی کا انتخاب نو: محمد اقبال سلفی صدر اور انور علی سلفی ناظم منتخب

کٹھمنڈو / کئیر خبر مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے امیر مولانا محمد ہارون سلفی کے نگرانی آج صوبائی جمعیت اہل حدیث باگمتی پردیش کا انتخاب نو ٹھیتی کٹھمنڈو میں بحسن و خوبی و اتفاق رایے سے پاے تکمیل کو پہنچا- نائب ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال ڈاکٹر اورنگزیب تیمی کی تلاوت کلام پاک سے انتخابی نشست کا آغاز ہوا؛ پھر انتخابی کارروائی کا آغاز ہوا جس میں اتفاق...

← مزيد پڑھئے

کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق ہے، طالبان

کابل/ اہجنسی طالبان نے کہا ہے کہ انہیں کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق ہے۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان طالبان سہیل شاہین نے برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے خلاف مسلح آپریشن کرنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے باور کروایا کہ مسلمان ہونے کے ناطے حق ہے کہ...

← مزيد پڑھئے

پوکھرا میں لینڈ سلائیڈنگ سے چھ افراد ہلاک؛ دانگ میں کار بہہ جانے سے چار خواتین ہلاک

پوکھرا / کئیر خبر پوکھرا میں لینڈ سلائیڈنگ سے چھ افراد ہلاک اور ایک کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہی ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت پانچ مرد اور ایک عورت کے طور پر ہوئی ہے۔ کاسکی پولیس کے مطابق پانچ دیگر زخمی ہوئے۔ ترجمان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سبھاش حمال نے کہا ، "بھالام ، پوکھارا میٹروپولیٹن سٹی -20 کے 45 سالہ کرشنا شریستھا اور...

← مزيد پڑھئے

بٹول – ناراین گھاٹ شاہراہ آٹھ دنوں کے بند کے بعد ٹریفک بحال

بٹول/ کئیر خبر نول پراسی کے بردگھاٹ میں سیلاب کے سبب نيز نولپور میں گینڈاکوٹ کے قریب سیلاب کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور عارضی پلوں کے بہہ جانے پرمشرقی مغربی شاہراہ آٹھ دنوں سے بند تھی،آج دونوں سمتوں سے ٹریفک بحال ہوگئی ہے۔ قومی شاہراہ جو کہ گزشتہ جمعرات سے بند تھی ، عارضی پلوں کی تعمیر کے بعد بحال ہوگئی ہے - ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفس کے انفارمیشن آفیسر...

← مزيد پڑھئے

نیپالی وزارت داخلہ: دار چولا واقعے کے ذمّہ دار بھارتی ایس ایس بی کے جوان؛ بھارت سے کارروائی کا مطالبہ

کٹھمنڈو / کئیر خبر نیپالی وزارت داخلہ نے گزشتہ ماہ کے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک پینل تشکیل دیا تھا جس میں ایک دارچولا کا نوجوان کیبل کراسنگ کے ذریعے دریا عبور کرتے ہوئے مہاکالی ندی میں گر گیا تھا جس سے اس کی موت ہوگئی تھی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "ایسا لگتا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں پیش آیا ہے" اور...

← مزيد پڑھئے

دوحه: بھارتی سفیر کی طالبان رہنما سے ملاقات

دوحه/ ايجنسى قطر کے دارالحکومت دوحه میں بھارتی سفیر دیپک متل نے طالبان کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شیر محمد عباس استانکزئی سے ملاقات کی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں پھنسے بھارتی شہریوں کی جلد واپسی او ر اُن کی سیکیورٹی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں بھارتی سفیر نے دہشت گردوں کی جانب سے افغانستان کی سر زمین استعمال کرنے...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب: ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی ایک اورکوشش ناکام، ملبہ گرنے سے 8 افراد زخمی

ابہا/ ایجنسی اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی ایک اور حوثی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ العربیہ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثیوں کے بارودی ڈرون کو فضا میں مار کر ناکارہ بنادیا گیا ہے‘۔ اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’تاہم ملبے گرنے سے ابتدائی معلومات کے مطابق 8 افراد زخمی ہوئے ہیں ‘۔ ’ڈرون کا ملبہ گرنے...

← مزيد پڑھئے

امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان بھر میں جشن

کابل/ ایجنسی امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان بھر میں جشن جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خوست میں بڑی ریلی نکالی گئی جس میں امریکا اور نیٹو کا علامتی جنازہ بھی نکالا گیا۔ ریلی میں شریک افراد نے طالبان کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔ دوسری جانب قندھار میں بھی ریلی نکالی گئی، اس ریلی میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter