اہم خبریں

جے نگر-کرتا سرحدی ریلوے لائن براڈ گیج میں تبدیل؛ بھارت نے تعمیر کے بعد ریلوے کو نیپال کے حوالے کر دیا

کاٹهمانڈو/ کیئر خبر حکومت ہند کے مالی تعاون سے 35 کلومیٹر طویل جے نگر-کرتا سرحدی ریلوے لائن کو براڈ گیج میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور تعمیر مکمل ہونے کے بعد بھارت نے اس ریلوے کو نیپال کی حکومت کے حوالے کر دیا ہے۔ جمعہ کو دارالحکومت کاٹهمانڈو میں منعقدہ ایک پروگرام میں نیپال میں ہندوستانی سفیر ونے موہن کواترا نے ریلوے کی دستاویزات وزیر برائے فزیکل انفراسٹرکچر اور...

← مزيد پڑھئے

’فیس بک اگلے ہفتے کمپنی کا نام بدل دے گی‘

لندن/ ايجنسى فیس بک اگلے ہفتے کمپنی کا نام بدلنے کے ساتھ اس کی ری برانڈنگ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے ٹیکنالوجی نیوز ویب سائٹ ’دی ورج‘ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکر برگ 28 اکتوبر کو کمپنی کی سالانہ کانفرنس میں نام کی تبدیلی کے بارے میں بات کریں گے۔  جس طرح گوگل نے ری برانڈنگ...

← مزيد پڑھئے

بنگلا دیش کا قومی مذہب اسلام نہیں رہے گا’ ملکی آئین میں نئی ترمیم

ڈھاکہ / ایجنسی بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ ملکی آئین کو دوبارہ سیکیولر بنانے کے لیے تیار ہے۔ جونیئر وزیرِ اطلاعات مراد حسن کے مطابق 1972ء کے سیکیولر آئین کی طرف پلٹنے کے لیے نئی ترمیم جلد پارلیمنٹ میں پیش ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ترمیم کا بغیر کسی رکاوٹ کے منظور ہونے کا امکان ہے۔ جونیئر وزیرِ اطلاعات مراد حسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ...

← مزيد پڑھئے

نیپال: وزیراعظم دیوبا نے قدرتی آفات کے متاثرین کو امداد فراہم کرنے کا کیا اعلان

سرکھیت / کئیر خبر وزیر اعظم شیر بہادر نے کہا ہے کہ مسلسل بارش کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کے لیے امداد بھیجی جائے گی۔ اس سے قبل بدھ کو ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں ، پی ایم دیوبا نے قدرتی آفات میں مرنے والوں کے لواحقین کو دو لاکھ روپے کی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا...

← مزيد پڑھئے

نیپال: ملک بھر میں سیلاب لینڈ سلائیڈنگ؛ ٦١ افراد کی موت؛ صوبہ نمبر ایک؛ چھ ؛ اور سات سب سے زیادہ متاثر

کٹھمنڈو / کئیر خبر ملک بھر میں گزشتہ تین دنوں سے ہورہی شدید بارش کے سبب دریاؤں میں طغیانی ہے تمام بڑی ندیاں خطرے کے نشان کو پار کر گئی ہیں؛ سدور پچھم صوبے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ٣٦ لوگوں کی موات ہوچکی ہے؛ مٹی کے تودے گرنے سے دھران میں دو بچے زندہ دفن ہوگئے؛ دھنکوٹا میں ٧ ایلام میں ٩ افراد کی جانیں گئی ہیں جب...

← مزيد پڑھئے

نیپال: ملک بھر میں شدید بارش کے سبب سیلاب؛ لینڈ سلائیڈنگ؛ قومی شاہراہیں جام؛ ١٣ افراد کی موت؛ دسیوں اضلاع میں بجلی ٹیلیفون ٹھپ

کٹھمنڈو / کئیر خبر ملک بھر میں گزشتہ دو دنوں سے ہورہی شدید بارش کے سبب دریاؤں میں طغیانی آگئی ہے تمام بڑی ندیاں خطرے کے نشان کو پار کر گئی ہیں؛ پہاڑی و ترائی کے علاقوں میں سیلاب نے عوام کو بدحال کر دیا ہے ؛ سدور پچھم صوبے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ١٣ اموات ہوچکی ہیں؛ بیشتر قومی شاہراہیں جام ہوگئی ہیں؛ مٹی کے تودے گرنے...

← مزيد پڑھئے

نیپالی حکومت اور روبی خان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا؛ روبی نےختم کی بھوک ہڑتال

کٹھمنڈو / کئیر خبر حکومت اور روبی خان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے ساتھ ، خان نے اپنا بھوک ہڑتال ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری ہیرالال ریگمی کی سربراہی میں چھ رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنانے اور بھوک ہڑتال ملتوی کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ مسلم سماجی آگاہی مرکز کے چیئرمین محمد شیر باغبان بھی سات دن کے اندر رپورٹ...

← مزيد پڑھئے

بنگلہ دیش میں قرآن کریم کی بے حرمتی کو لے کر مندروں میں توڑ پھوڑ؛ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم بند ہوں: حسینہ واجد

ڈھاکہ/ ایجنسی بنگلہ دیش میں پولیس نے کم از کم 300 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جب گزشتہ ہفتے ایک ہندو مذہبی تہوار کے دوران مسلمانوں کی مقدس کتاب کی مبینہ بے حرمتی کے بعد پیدا ہونے والی بدامنی کے بعد دو ہندووں کے قتل اور متعدد مندروں میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر بڑے پیمانے پر گردش کرنے کے بعد بنگلہ...

← مزيد پڑھئے

باره ربيع الأول کے موقع پر نیپال میں سرکاری تعطیل کا اعلان

کاٹهمانڈو/ کیئر خبر نیپالی حکومت کے ترجمان اور وزیر اطلاعات و نشریات مسٹر گیانندر بہادر کار کی کے مطابق آج سوموار کو کابینہ نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ کل بروز منگل 12 ربیع الاول مطابق 19 اکتوبر ملک میں کمیونٹی سطح پر تعطیل دی جاۓگی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش و وفات کے موقع پر نیپالی مسلمان حکومت سے عام تعطیل کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔...

← مزيد پڑھئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز: پہلا اپ سیٹ، بنگلا دیش کو اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں شکست؛ عمان نے پاپوا نیو گنی کو ہرایا

مسقط/ ایجنسی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز میں پہلا اپ سیٹ ہوگیا، اسکاٹ لینڈ نے بنگلا دیش کو 6 رنز سے شکست دیدی۔ الامارات کرکٹ گراؤنڈ مسقط میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 140 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ بنگلہ دیشی بولرز نے اسکاٹ لینڈ کے بلے...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter