پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال

10 اکتوبر, 2021

اسلام آ باد/ ایجنسی

پاکستان کو ایٹمی قوت اور دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نمازِ جنازہ اسلام آباد میں فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی، مرحوم کی تدفین اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں ہوئی ہے۔

ان کی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے لیے لوگ بڑی تعداد میں فیصل مسجد میں موجود تھے۔

ممتاز ایٹمی سائنس دان 85 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملے، ان کے انتقال پر پاکستانی قوم سوگوار ہے۔

پاکستانی حکومت کی جانب سے قومی ہیرو کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین اور اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستانی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ محسنِ پاکستان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ اہلِ خانہ کی خواہش پر ایچ ایٹ کے قبرستان میں ہو گی۔

واضح رہے کہ معروف ایٹمی سائنسدان اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج صبح خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ عرصہ پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے تھے، انہیں آج صبح طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پاکستان کےایٹمی پروگرام میں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔

مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پسماندگان میں بیوہ اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter