نیپال میں مردم شماری آج سے شروع؛ صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے تفصیلات درج کرائیں

11 نومبر, 2021

کٹھمنڈو / کئیر خبر

ملک بھر میں آج سے مردم شماری کا آغاز ہو رہا ہے۔ ہر 10 سال بعد ہونے والی مردم شماری اس سال ١١ نومبر سے ٢٥ نومبر تک کرائی جائے گی۔

مرکزی شماریات کے ڈائریکٹر جنرل نیوین لال شریسٹھا نے بتایا کہ آج صبح 9.30 بجے صدر جمہوریہ ودیا دیوی بھنڈاری اور وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے صبح گیارہ بجے نے تفصیلات درج کرائی ہیں ۔

شمار کنندگان نے آج سے ملک بھر میں آبادی شماریات کا کام شروع کر دیا ہے –

دوسری جانب ہندوستان نے نیپال کو کالا پانی میں مردم شماری کی اجازت نہیں دی ہے-
مردم شماری کے پہلے مرحلے میں گھروں کی فہرست پہلے ہی تیار کی جا چکی ہے۔ آج سے شمار کنندگان ان تمام خاندانوں تک پہنچیں گے جو کسی وجہ سے لسٹ میں رہ گئے ہیں اور لوگوں کی تفصیلات جمع کریں گے۔ تفصیلات جمع کرنے کے لیے ملک بھر میں تقریباً 40,000 شمار کنندگان اور ساڑھے آٹھ ہزار سپروائزرز کو متحرک کیا گیا ہے۔

کٹھمنڈو ضلع میں ڈیجیٹل طریقہ سے اور دیگر اضلاع میں کاغذی سوالنامے کا استعمال کرتے ہوئے تفصیلات جمع کی جائیں گی۔

مرکزی شماریات کے دفتر کے مطابق بھارتی فوج کے زیر کنٹرول ضلع دارچولا کے علاقے کالاپانی، لیپولیک اور لمپیادھورا میں مردم شماری اندازے کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter