نیپال: آج سے الیکٹرانک پاسپورٹ کا اجراء شروع

17 نومبر, 2021

کٹھمنڈو / کئیر خبر
نیپالی حکومت آج سے الیکٹرانک پاسپورٹ جاری کر رہی ہے۔ محکمہ پاسپورٹ تریپوریشور میں واقع اپنی نئی عمارت سے ای پاسپورٹ جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

محکمہ کے مطابق، ای پاسپورٹ متعارف کرانے سے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ (MRP) کی حیثیت دھیرے دھیرے ختم ہوجاےگی۔ بائیو میٹرک پاسپورٹ الیکٹرانک مائیکرو پروسیسر چپ سے لیس ہے اور اس نیے قسم کے پاسپورٹ کے متلاشی اسی دن درخواست دے کر اپنے پاسپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

آج ستیہ موہن جوشی کو پہلا ای پاسپورٹ دیا گیا ؛ پاسپورٹ میں کل ٦٤ صفحات ہیں –

اگرچہ آج بدھ سے الیکٹرانک پاسپورٹ کا اجراء شروع ہوچکا ہے، تاہم مکمل سروس ایک ہفتے کے بعد شروع ہو جائے گی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter