نیپال: مردم شماری کے دوران مسلمانوں کے خلاف سازش؛ شمار کنندگان مسلم بستیوں میں پینسل لے کر پہنچے

13 نومبر, 2021

کاٹھمانڈو/ کئیر خبر

موصولہ اطلاعات کے مطابق سنسری سرہا روپندیہی نیپال گنج پرسا جیسے اضلاع کے مسلم محلوں مردم شماری کے دوران سرکاری ملازمین شمار کنندگان پنسلیں لیکر فارم پر تفصیلات لکھ رہے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے ایسا ہونے پر آپ کو فوری احتجاج کرنا چاہیے۔ اس لیے کہ حکومت نیپال نے ڈاٹ پن سے فارم فل آپ کرنے کو کہا ہے۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے صدر ڈاکٹر عبد المبین ثاقب نے رد عمل دیتے ہوئے کہا پینسل کے استعمال سے شمار کنندگان اسے بعد میں اپنے من موافق تبدیلیاں کر سکتے ہیں اور آپ کے ڈاٹا کو بگاڑا جاسکتا ہے۔ جہاں یہ عوامی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے وہیں شمار کنندگان کی بددیانتی کی عکاس بھی ہے۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے نائب ناظم مولانا پرویز مدنی نے نمائندہ کو بتایا کہ خبریں کئی علاقوں سے مل رہی ہیں کہ سرکاری ملازمین محض افراد خانہ کی تعداد پوچھ کر نکل جاتے ہیں۔ یہ کرائم ہے انکے خلاف مقدمہ درج کرانا چاہئے

ناظم عمومی ڈاکٹر اورنگزیب تیمی نے کہا عوام کو چاہیے کہ وہ سختی کے ساتھ فارم ڈاٹ پین سے فل اپ کروائیں۔ ضد یا من مانی کی صورت میں قریبی پولیس چوکی یا تھانہ میں آسکی شکایت درج کروائیں۔

یا محکمہ شماریات کو 1178 پر کال کر شکایت درج کروائیں۔ یا ہم سے رابطہ کریں۔ جمعیت کی پوری ٹیم مردم شماری کے عمل پر نگاہیں مرکوز کئے ہوئے ہے۔

 

 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter