بریکنگ نیوز

نیپال گنج سے کٹھمنڈو آنے والا یتی ایئر لائنس کا جہاز حادثہ کا شکار ؛ مسافر محفوظ ؛ بین الاقوامی فلائٹس تعطل کا شکار

کٹھمنڈو یکم ستمبر / کیئر خبر آج ساڑھے نو بجے شب کٹھمنڈو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرنیپال گنج سے کٹھمنڈو آنے والا یتی ایئر لائنس کا جہاز حادثہ کا شکار  ہوگیا جب وہ لینڈ کر رہا تھا  شدید بارش کے سبب جہاز اپنے رن وے سے پھسل گیا اور گھاس کے میدان میں جا ٹھہرا غنیمت یہ ہے کہ سارے مسافر محفوظ ہیں جھٹکا لگنے کی وجہ سے 6 مسافروں...

← مزيد پڑھئے

کاٹھمانڈو میں یومیہ چار سے چھ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان، اولی حکومت کی قلعی کھل گئی

کاٹھمانڈو،یکم ستمبر/ کئیر خبر لگ بھگ ایک ماہ سے راجدھانی کاٹھمانڈو میں یومیہ چھ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہیں، بلند و بانگ دعوے کرنے والی اولی حکومت کی قلعی اس وقت کھل گئی جب وہ بجلی کی خوب پیدا وار کے باوجود راجدھانی کو اندھیرے میں رکھنے کی سازش رچ لیا، سماجی کارکن دیوندر نیوپانے کا سیدھا الزام وزیر اعظم اولی پر ہے کہتے ہیں کہ...

← مزيد پڑھئے

بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کوہلی کے بغیر کھیلے گی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کپتان ویرات کوہلی کوایشیا کپ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے ،وہ ایشیا کپ کے دوران ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے ۔ ایشیا کپ کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے،کوہلی کی جگہ ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے،ایشیا کپ کا آغاز 15 ستمبر سے ہوگا۔ ویرات کوہلی کے فینز ایشیا کپ میں ان کو ایکشن میں نہیں دیکھ سکیں گے...

← مزيد پڑھئے

بھارت: پہلی کشمیری لڑکی کمرشل پائلٹ بن گئی

سری نگر سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ ارم حبیب نے پہلی کشمیری خاتون کمرشل پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ بھارتی اخبا ر کے مطابق  ارم حبیب نے جب پائلٹ بننے کا ارادہ ظاہر کیا تو انہیں بتایا گیا کہ ایک کشمیری لڑکی کبھی پائلٹ نہیں بن سکتی۔ اس مقصد کے حصول کے لیے  اُنہیں اپنے والدین کو راضی کرنے میں 6 سال کا عرصہ لگا کیوں کہ ان...

← مزيد پڑھئے

‎قطر نے ٹرمپ انتظامیہ پراثرانداز ہونے کے لیے 250 شخصیات سے رابطہ کیا

قطر ۳۱ اگست   ،،  ٹرمپ انتظامیہ پر اثرانداز ہونے والی ڈھائی سو شخصیات کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل میں بدھ کو شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق قطر نے ان افرادکو دوحہ کے پُرتعیش دورے کرائے ہیں۔اخبارکی رپورٹ کے مطابق نیویارک سے تعلق رکھنے والے ایک ریستوراں کے مالک جوئے الہام اور لابنگ کاروبار میں ان کے ایک شراکت دار نِک موزین نے ان...

← مزيد پڑھئے

روہنگیا قتل عام معاملہ: اقوام متحدہ کی تفتیش سے میانمار کے خلاف ثبوت ملے: امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی روہنگیا معاملے کی تفتیش کے نتائج سے میانمار کے خلاف ثبوت ملے ہیں۔ امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا’’اقوام متحدہ کی تحقیقات آگے بڑھنے سے میانمار کے روہنگیا کے خلاف مظالم کے ثبوت بے نقاب ہوئے ہیں۔امریکہ اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ روہنگیاؤں کی ہلاکتیں اور انسانیت کے خلاف جرائم دستیاب حقائق کے تجزیہ کا جائزہ لینے کے...

← مزيد پڑھئے

یونان کی کشتی میں آتشزدگی ، کشتی میں 1016 افراد تھے سوار

یونان کی ایک مسافر بردار کشتی میں آگ لگنے کے بعد اسے واپس پراؤس پورٹ پر لےجایا گیا۔یونان کے کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ مذکورہ کشتی مسافروں کو لے کر یونان کے كریٹ جزیرہ میں واقع چانيہ جا رہی تھی لیکن آگ لگنے کے بعد اسے واپس پراؤس پورٹ پر لے جایاگیا۔ کشتی میں 1016 افراد سوار تھے۔ سمندری میں سفر کے دوران کوسٹ گارڈز کو...

← مزيد پڑھئے

دفعہ ٣٥ اے : وادی کشمیرمیں کئی جگہ بند،ریل خدمات معطل، امتحانات ملتوی

سرینگر 30اگست آئینِ ہند کی دفعہ 35-جس کے تحت جموں وکشمیر ریاست کو خصوصی پوزیشن حاصل ہے ، کو ہٹانے کی کوششوں کے خلاف مشترکہ مذاحمتی قیادت کی طرف سے دی گئی دو روز ہ بند کال کے پیش نظر وادی کے اطراف واکناف میں معمولات زندگی مکمل طور درہم برہم نظر آرہی ہے ۔راجدھانی سرینگر کے لال چوک اور اس کے مضافات میں ہوکا عالم ہے ۔تمام دکانیں، کاروباری...

← مزيد پڑھئے

بھارت : سماجی جہد کاروں کی گرفتاری آمریت پسندی کا ثبوت

نئی دہلی ۔29 اگسٹ ۔ ملک کے مختلف حصوں سے ممتاز بائیں بازو کے سماجی جہدکاروں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کئی اپوزیشن قائدین اور شعبۂ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے دانشوروں نے کہا کہ سماجی جہدکاروں کی یہ گرفتاری آمریت پسندی کا ثبوت ہے ۔ مہاراشٹرا پولیس نے کل کئی ریاستوں میں بائیں بازو کے ممتاز سماجی جہد کاروں کی رہائش گاہوں پر دھاوے کئے اور...

← مزيد پڑھئے

میانمار کی فوج روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی و جنگی جرائم کی مرتکب

اقوام متحدہ ۔ 29اگسٹ ۔ اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن نے کہا ہے کہ میانمار کی فوج نے روہنگیا آبادی کے خلاف گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ یہ اقدامات بین الاقوامی قانون کے تحت نسل کشی و جنگی جرائم میں شمار کیے جا سکتے ہیں۔عالمی ادارے کے خصوصی ماہرین نے اپنی رپورٹ میں بیان کیا کہ راکھین ریاست میں فوج نے ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو مجبور کیا کہ وہ...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter