مگلنگ – ناراین گھاٹ شاہراہ لینڈ سلآیڈنگ کے سبب 20 گھنٹے کے بعد بھی کھولی نہ جاسکی؛ تیج کے تہوار کے لئے ہزاروں خواتین میکہ نہ پہنچ سکیں

11 ستمبر, 2018

مگلنگ ١١ ستمبر / کیئر خبر

گزشتہ شب ایک بجے مگلنگ – ناراین گھاٹ شاہراہ بھاری لینڈ سلایدنگ کے سبب بند ہو گئی تھی – سیکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر وں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہندوخواتین کے مشہور تہوار تیج پر ہزاروں خواتین کو سفری صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑآ ہے

تیس گھنٹہ قبل چلنے والی بسیں ابھی تک کٹھمنڈو نہیں پہنچ سکی ہیں ؛ آدھا کلو میٹر راستے پر بھاری مٹی چٹان اور درختوں کے گرنے سے راستہ بند ہوگیا تھا

چتون کے ایس پی سشیل کھنال کے مطابق ملبہ ہٹائے جانے کا کام تیزی سے چل رہا ہے رات ١٢ بجے تک ون وے راستہ ہموار کردیا جاےگا جب کہ دو طرفی راستہ ہموار ہونے میں مزید 24 گھنٹے لگیں گے

ذرایع کے مطابق مگلنگ اور چتون میں 20-20 کلو میٹر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں کٹھمنڈو بس پارک سے آج شام کل 21 بسیں ہی روانہ ہوسکی ہیں جب کہ ہر دن 340 بسیں روانہ ہوتی تھیں ؛ تہوار کی وجہ سے سیکڑوں مسافروں کو سفر سے محرومی کا سامنا کرنا پڑا ہے 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter