بھارت: پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف کانگر یس سمیت اپوزیشن کا آج بھارت بند ؛ مختلف ریاستوں میں معمولات زندگی درہم برہم

10 ستمبر, 2018

ئی دہلی ۔ /10 ستمبر –  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہونے والے ہولناک اضافہ کو روکنے نریندر مودی حکومت کی ناکامی کے خلاف کانگریس کے زیرقیادت اپوزیشن جماعتیں بھارت بند منارہیں ہیں  ۔ کانگریس کے علاوہ ، ڈی ایم کے ، این سی پی ، آر جے ڈی ، ایم ڈی ایم کے اور سماج وادی پارٹی کی طرف سے منائے جانے والے ملک گیر بند کے پیش نظر مختلف ریاستوں میں سخت ترین سکیور یٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ایندھن پر 11 لاکھ کروڑ روپئے کی مبینہ لوٹ کھسوٹ کو بے نقاب کرنے کے لئے ملک کی اصل اپوزیشن جماعت نے کل پیر کو بھارت بند منانے کے فیصلہ کے ساتھ مرکزی حکومت سے سنٹرل اکسائز ڈیوٹی اور مختلف ریاستوں میں عائد ضرورت سے زیادہ ویاٹ کی شرحوں میں فی الفور کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کانگریس اور اس کی حلیف جماعتوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو بھی جی ایس ٹی کے تحت لانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کمر توڑ مہنگائی سے بری طرح پریشان و بدحال عام آدمی کو کچھ راحت حاصل ہوسکے ۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا ہے کہ کانگریس کی قیادت میں پیر کو صبح 9 بجے تا سہ پہر 3 بجے ملک بھر میں احتجاجی بند منایا جائے گا ۔

تاکہ عام آدمی کو کوئی تکلیف نہ پہونچے واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ اور ڈالر کے مقابلے ہندوستانی روپئے کی قدر میں زبردست کمی کے سبب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ اتوار کو بھی پٹرول کی قیمت میں 12 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا اور قومی دارالحکومت دہلی میں آج 80.50 روپئے فی لیٹر پٹرول فروخت کیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت 72.61 روپئے فی لیٹر ہوگئی ۔ اس دوران بائیں بازو کی جماعتوں نے بھی ایندھن کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے علاوہ کسانوں کے مسائل اور بیروزگاری کے خلاف علحدہ طور پر کل ہی بند منانے کا اعلان کیا ہے ۔ ملک کی کئی ریاستوں نے کانگریس کی طرف سے منائے جانے والے بند کی تائید کی ہے ۔ تاہم چند دیگر ریاستوں کی حکومتوں نے خود کو اس بند سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کئی ریاستوں میں تعلیمی ، تجارتی اور ٹرانسپورٹ سرگر میاں بری طرح متاثر ہوسکتی ہیں ۔ کرناٹک اور اڈیشہ نے پیر کو تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس نے خود کو کانگریس کے بھارت بند سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اور کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس کے بھارت بند کی وہ تائید کرتی ہے تاہم اس میں حصہ لینے کے امکان کو مستر د کردیا ۔ مہاراشٹرا میں راج ٹھاکرے کی نونرمان سینا ، بہار میں لالو پرساد یادو کی آر جے ڈی ، ٹاملناڈو میں اٹالن کی ڈی ایم کے نے بھی بند کی تائید کی ہے ۔ تاہم گوا پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ وہ گنیش تہوار کے موقع پر عوام کو تکالیف سے بچانے کی خاطر وہ بند میں حصہ نہیں لے گی ۔ کرناٹک میں کانگریس کے تائید سے برسراقتدار جے ڈی (ایس) نے بند کی تائید کا اعلان کیا ہے ۔ ریاستی دارالحکومت بنگلور میں پیر کو تمام اسکولس اور کالجس بند رکھے جائیں گے ۔

بینکس آج کھلے رہیں گے
نئی دہلی ۔ /10 ستمبر – ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف اصل اپوزیشن پارٹی کانگریس کی طرف سے /10 ستمبر پیر کو منائے جانے والے ’بھارت بند‘ کے باوجود ملک کی اکثر بینکس معمول کے مطابق کام کریں گی ۔ معتبر ذرائع نے کہا کہ بینکوں کو مستثنی رکھا گیا ہے اور یہ بینکس جو ہفتہ واری تعطیلات کے بعد کل کھیلیں گے دو دن سے زیرالتواء کاموں کی تکمیل کے علاوہ روزمرہ کی مصروفیات سے نمٹیں گی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter