نیپال

نیپال: وزیراعظم دہال نے بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فون قبضے میں لینے والے کسٹم اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی

کٹھمنڈو / کیئر خبر وزیر اعظم پشپا کمل دہال نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہوائی اڈے کے کسٹم اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں جنہوں نے ذاتی مقاصد کے لیے بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فون ضبط کیے تھے۔ پیر کو، تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹم حکام نے مسافروں کے ذریعے ذاتی مقاصد کے لیے بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فون ضبط کر...

← مزيد پڑھئے

کٹھمنڈو ایئر پورٹ پر کسٹم عملے کا آتنک؛ وزیراعظم پرچنڈ کی ہدایت ماننے سے کیا انکار؛ بیرون ملک سے آنے والے نیپالی کو موبائل فون ائیر پورٹ پر چھوڑنا پڑا

کٹھمنڈو / کئیر خبر جھاپا کے دودھلال نیموانگ پیر کو امریکی ریاست ٹیکساس سے کٹھمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے۔ دودھلال بھی اپنے ساتھ نیا فون لایے تھے ۔ لیکن جب وہ پیر کی صبح ایئرپورٹ پر اترے تو کسٹم نے ان کا نیا فون ضبط کر لیا۔ واقعہ بیان کرتے ہوئے دودھلال نے میڈیا کو بتایا، 'سیکیورٹی چیک کے دوران میرے بیگ سے ایک فون ملا۔...

← مزيد پڑھئے

نیپال: وزیر اعظم پرچنڈ نے کیا پوکھرا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح

پوکھرا / کئیر خبر نیپالی وزیر اعظم جناب پشپا کمل دہال نے آج اتوار کو پوکھرا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کیا اور اس موقع پر اپنی تقریر کے دوران انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ فضائی مواصلات نیپال جیسے خشکی سے گھرے ملک کے لیے مواصلات کا سب سے موثر ذریعہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اب جلد ہی نیج گڑھ بین الاقوامی ہوائی اڈہ کی تعمیر...

← مزيد پڑھئے

نیپال: وزیراعظم پرچنڈ کی قیادت میں آٹھ رکنی کابینہ نے عہدے اور رازداری کا حلف لیا

کاٹھمانڈو/کیئر خبر نومنتخب وزیر اعظم اور وزراء نے پیر کو شیتل نواس میں صدر جمہوریہ بدیا دیوی بھنڈاری کے سامنے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔ نیپال کے نومنتخب وزیر اعظم پشپا کمل دہال کے ساتھ ساتھ نیپال کے نائب وزرائے اعظم، سی پی این-یو ایم ایل کے بشنو پوڈیل، سی پی این (ماؤسٹ سینٹر) کے نارائن کاجی شریسٹا اور راشٹریہ سوتنتر پارٹی کے روی لامیچھانے نے اپنے عہدے کا...

← مزيد پڑھئے

سراج فاروقی کا ہوم ٹاؤن کرشنا نگر میں شایان شان استقبال؛ مولانا مشہود نیپالی نے تکریم کی

کرشنا نگر/ کیئر خبر سمانوپاتیک سسٹم سے ممبر پارلیمنٹ بنے ایمالے کے سراج احمد فاروقی کا ہوم ٹاؤن کرشنا نگر میں شاندار استقبال کیاگیا۔ مختلف اداروں اور ذمہ داروں نے اس موقع پر انہیں مبارکباد پیش کی ۔ کرشنا نگر میں ڈاکٹر عبد الغنی قوفی کی صدارت میں تہنیتی و اعزازی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں نو منتخب ممبر پارلیمنٹ سراج احمد فاروقی کو لمبنی مدرسہ کوآرڈینیشن کمیٹی...

← مزيد پڑھئے

نیپال: گٹھبندھن ٹوٹا؛ پرچنڈ بنے ملک کے نئے وزیراعظم ؛ 169 ممبران پارلیمنٹ کی حمایت

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر سی پی این ماؤسٹ سینٹر کے چیئرمین پشپا کمل دہال اور دیگر سرکردہ رہنما سی پی این یو ایم ایل کے چیئرمین اولی کے حکم پر نئی حکومت بنانے کے لیے صدر جمہوریہ بدیا دیوی بھنڈاری سے ملاقات کی ہے۔ پارلیمنٹ میں دوسری سب سے بڑی جماعت ایمالے کی حمایت کے ساتھ ماؤسٹ چیئرمین کمل دہال عرف پرچنڈ کی قیادت میں ایک نئی حکومت تشکیل دی جائے...

← مزيد پڑھئے

نیپالی وزارت صحت کی عوام سے پرزور اپیل: کورونا سے محتاط رہیں اور ہیلتھ سیفٹی پروٹوکول کی پابندی کریں

کٹھمنڈو / کئیر خبر نیپالی وزارت صحت اور آبادی نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور ہیلتھ سیفٹی پروٹوکول کی پابندی کریں کیونکہ پڑوسی ممالک میں کورونا وائرس کی نئی اقسام کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ وزارت صحت نے جمعرات کو ایک بیان میں تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ پڑوسی ممالک میں کووڈ انفیکشن کی حالیہ صورتحال سے آگاہ رہیں۔ چونکہ چین سمیت...

← مزيد پڑھئے

نیپال: نو منتخب اراکین پارلیمنٹ نے آج عہدے اور رازداری کا حلف لیا؛ سراج فاروقی نے اردو میں حلف لیکر زندہ دلی کا ثبوت دیا

کٹھمنڈو / کئیر خبر ایوان نمائندگان کے نومنتخب ارکان نے آج وفاقی پارلیمنٹ نیو بانیشور کٹھمنڈو میں اپنے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ ایوان زیریں کے سب سے بڑے رکن، راسٹریہ پرجاتنتر پارٹی کے پشوپتی شمشیر رانا نے جمعرات کی سہ پہر ایوان نمائندگان کے نو منتخب اراکین کو حلف اور رازداری دلائی۔ وفاقی پارلیمنٹ سیکرٹریٹ کے مطابق 26 ارکان نے مختلف 14 مادری زبانوں میں حلف اٹھایا۔ اردو...

← مزيد پڑھئے

عبادتگاہوں کیطرح مدارس؛ گروکل کے بجلی نرخ میں رعایت دی جائے: مولانا مشہودخان نیپالی

زاھدآزاد جھنڈانگری جھنڈا نگر/ كيئر خبر آج مدرسہ بورڈلمبنی پردیس نیپال کی جانب سے ایک سہ رکنی وفد جس میں مولانا ظہیر بریلوی ۔مولانا عبد النور سراجی ۔مولانا محمد اکرم عالیاوی ۔ مولانا مشہودخان نیپالی کی قیادت میں محکمہ بجلی پہونچا اور وہاں کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔اور بجلی کی تخفیف سے متعلق عبادتگاھوں کی طرح مدارس و گروکل کے لئے بجلی نرخ میں تخفیف کا مطالبہ کیا‌۔محکمہ کے...

← مزيد پڑھئے

مدھیشی آیوگ نے مسلمانوں اور تھارووں کو مدھیشی کی لسٹ سے ہٹا دیا؛ جانئے کیا ہے وجہ

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر مدھیشی کمیشن نے مسلمانوں اور تھارووں کو مدھیشیوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ مدھیشی کمیشن کے ذریعہ کرائے گئے 'نیپال میں مدھیشی کمیونٹی کی سرنام اینومریشن -2078' کی فہرست میں تھارووں اور مسلمانوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ مدھیشی کمیشن کی ڈپٹی سکریٹری سبیتا ڈنگول نے جمعرات کو ایک پریس ریلیز جاری کرکے وضاحت دی۔ ڈنگول نے کہا کہ تھارو اور مسلم کمیشن کے صدر سمیت...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter