لمبنی پردیش: وزیر اعلیٰ لیلا گری نے مدارس کے استحکام کے لیے مدرسہ بورڈ کے نائب چیئرمین مولانا مشہود کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا

1 فروری, 2023

دانگ/ کیئر خبر

لمبنی صوبہ مدرسہ مینجمینٹ کمیٹی کے نائب صدر مولانا مشہود خان نیپالی اور انکے رفقاء کار نے صوبہ لمبنی کے وزیر اعلیٰ مسٹر لیلا گری سے ملاقات کے دوران انکی توجہ مدارس کی موجودہ صورتحال کی جانب مبذول کرائی-

آج وزیر اعلیٰ کے سرکاری دفتر میں جامعہ سراج العلوم السلفیہ کے ناظم مولانا شمیم احمد ندوی، ڈاکٹر منظور احمد علیگ، نیشنل مدرسہ ایسوسی ایشن آف نیپال کے نائب صدر شیخ جیش مکی، مشیر ظہیر احمد بریلوی، ممبر مولانا عبدالنور سراجی، الطاف خان، زاہد حسین، اشرف خان نے ملاقات کی ۔ مدارس کی موجودہ حالت، اور جن پہلوؤں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے،بشمول اساتذہ کی فراہمی کی جانب وزیر اعلیٰ گری کی توجہ دلائی۔

وزیر اعلیٰ گری نے کہا کہ وہ مدارس کے نظم و نسق اور تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور وہ ان کے انتظام وانصرام میں مدد کے لیے تیار ہیں، اور اقلیتی مسلم کمیونٹی کی حمایت اور تعاون ہمارے لئے ناگزیر ہے۔
اس موقع پر وفد نے وزیر اعلی کو مبارکباد پیش کیا اور مولانا شمیم احمد ندوی نے مقدس قرآن کا نسخہ وزیر اعلیٰ کو ہدیہ کیا۔

وہیں دوسری جانب وفد نے صوبہ لمبنی کے وزیر محترمہ کرشنا کے سی سے ملاقات کی ۔ وفد نے دوشالہ اوڑھا کر وزیر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیاب مدت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وفد نے مدرسہ کی موجودہ صورتحال سے وزیر کو آگاہ کیا  اور مدارس کے تمام مسائل کو بہتر بنائے جانے کا مطالبہ کیا ۔ اس پر وزیر نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

مدرسہ مینجمنٹ کمیٹی کے نائب صدر مولانا مشہود خان نیپالی نے کہا کہ وہ اقلیتی مسلم کمیونٹی کے حقوق اور مفادات کے لیے ہمیشہ آواز بلند کریں گے اور مدرسہ کی تعلیم کو مرکزی دھارے میں لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter