نیپال: حکمران اتحاد نے راشٹریہ سوتنتر پارٹی کو حکومت میں واپس لانے کا کیا فیصلہ

12 فروری, 2023

کاٹھمانڈو/کیئر خبر

وزیراعظم پرچنڈ کی قیادت میں حکمران اتحاد نے راشٹریہ سوتنتر پارٹی کو حکومت میں واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتوار کو کاٹھمانڈو میں اعلیٰ سطحی سیاسی میکنزم کے اجلاس میں اتحاد کے رہنماؤں نے یہ فیصلہ لیا ہے ۔

وہیں حکمران اتحاد نے حکمران شراکت داروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہونے والی ایک میٹنگ میں، حکمران جماعتوں کے درمیان "تعاون کو آگے بڑھانے” اور باقاعدہ بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

راسٹریہ پرجاتنتر پارٹی (آر پی پی) کے چیئرمین راجندر لنگڈین نے کہا کہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ میں مخلوط حکومت کے کام کا جائزہ لیا گیا، اور ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

لنگڈین، جو نائب وزیر اعظم بھی ہیں، نے کہا کہ میٹنگ میں روی لامیچھانے کی راشٹریہ سوتنتر پارٹی (آر ایس پی) کو حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تاہم انہوں نے کہا کہ اجلاس میں صدر جمہوریہ کے انتخاب کا معاملہ سامنے نہیں آیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter