مکہ مکرمہ کی حرمت کو نشانہ بنانے کی حوثیوں کی کوشش ناکام ڈرون حرم کی حدود میں داخل ہونے سے قبل تباہ

16 ستمبر, 2026

مکہ مکرمہ – سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے مکہ مکرمہ کے فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے حوثی ڈرون کو حرم مکی کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی تباہ کر دیا۔
سعودی قیادت میں یمن سے متعلق اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق ڈرون کو مقامی وقت کے مطابق منگل کی شام 6:50 بجے مکہ مکرمہ کے جنوب میں روکا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ سمیت مقدس مقامات اور زائرین کا تحفظ سعودی عرب کے لیے ’سرخ لکیر‘ ہے۔
مکہ مکرمہ جیسے مقدس ترین مقام کی جانب ڈرون بھیجنے کی کوشش پر حوثی ملیشیا کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ حرمین شریفین کی حرمت اور تقدس کا ہر حال میں لحاظ رکھا جانا چاہیے۔ مقدس سرزمین کو کسی بھی قسم کے عسکری تنازع کا نشانہ بنانا انتہائی تشویش ناک اور قابل مذمت اقدام ہے۔
ترجمان کے مطابق 2017 میں بھی حوثیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ کی طرف داغے گئے بیلسٹک میزائل کو سعودی فضائی دفاع نے روک لیا تھا۔
واضح رہے کہ پیر کے روز خمیس مشیط، ابہا اور طائف کے شہری علاقوں پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں میں 13 افراد زخمی ہوئے، جبکہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں ہونے والے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔مولانا مشہود خاں نیپالی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter