نیپال

نیپال: سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ؛ طلاق ثلاثہ نا قابل قبول، جانئے فیصلے میں کیا کہا گیا؟

کٹھمنڈو / کئیر خبر تین طلاق کو لے کر نیپال کی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے اہم فیصلے میں ملک میں تین طلاق کو تسلیم کرنے کے عمل منسوخ قرار دے دیا ہے- سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو تین طلاق دینے کا حق نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی معاشرے...

← مزيد پڑھئے

کویت؛ متحدہ عرب امارات؛ فرانس اور سوئزرلینڈ کے لئے نو متعین نیپالی سفیروں نے صدر جمہوریہ کے سامنے لیا حلف

کٹھمنڈو / کئیر خبر چار ممالک کے لئے نو متعین نیپالی سفیروں نے آج صدرجمہوریہ رام چندر پوڈیل کے سامنے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔ صدارتی محل شیتل نواس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں عہدہ اور رازداری کا حلف لینے والے سفیروں میں سدھیر بھٹرائی (فرانس)، تیج بہادر چھتری (متحدہ عرب امارات)، گھنشیام لمسال (کویت) اور رام پرساد سبیدی (سوئٹزرلینڈ) شامل ہیں ۔ ترجمان شیلجا بھٹرائی کی طرف...

← مزيد پڑھئے

سماج دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے؛مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھی جائے: مولانا کلام الدین مدنی امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال

کٹھمنڈو / کئیر خبر ملک میں مذہبی رہنماؤں نے مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی مشترکہ اپیل جاری کی ہے ۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نارائن کا جی شریستھا کی پہل پر، انہوں نے آج وزارت داخلہ میں مختلف مذاہب سے متعلق سرکردہ تنظیموں کے نمائندوں کی میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ اپیل جاری کی ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کی جانب سے مدعو مرکزی جمعیت اہل...

← مزيد پڑھئے

نیپال: پھر جل اٹھا سرلاہی؛ منگلوا میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ

منگلوا/ کیئر خبر گنیش کی مورتی وسرجن اور اس سے پہلے جلوس کے دوران ہندو سمرات سینا نے مسلم محلوں اور علاقوں میں شر انگیزی کا مظاہرہ کیا مساجد اور مسلم محلوں میں جم کر اسلام اور مسلمان مخالف نعرے لگائے گئے مسلم بستیوں پر مستقل پتھراؤ کیے گئے اور نتیجتا دونوں فرقوں کے درمیان فساد پھوٹ پڑا۔ لگ بھگ ایک درجن افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ سرلاہی ضلع...

← مزيد پڑھئے

نیپال : کاٹھمنڈو میں سعودی وزارت براۓ اسلامی امور اور مسلم آیوگ کے زیر اہتمام دو روزہ سمپوزیم اختتام پذیر

کاٹھمنڈو/زاھد آزاد جھنڈانگری دار الحکومت کاٹھمانڈو میں"رواداری، سماجی ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں" کے موضوع پر منعقد دو روزہ سمپوزیم اختتام پذیر هوا- سعودی وزارت براۓ اسلامی امور اور مسلم آیوگ کے زیر اہتمام دو روزہ سمپوزیم میرئيٹ ہوٹل میں منعقد هوا- مهمان خصوصى سعودی وزارت براۓ اسلامی امور کے سیکریٹری شیخ عواد سبتی العنزی نے  فرمایا اسلام احترام انسانیت اور امن وسلامتی کاعلمبردار...

← مزيد پڑھئے

نیپال: سپریم کورٹ نے حکومت کو نیپال-بھارت سرحدی تنازعہ کا سفارتی حل تلاش کرنے کی ہدایت کی

کٹھمنڈو / کئیر خبر سپریم کورٹ (ایس سی) نے ایک ہدایت جاری کی ہے جس میں حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ نیپال اور بھارت کے درمیان جاری سرحدی تنازع کا سفارتی حل تلاش کرے۔ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ سابقہ معاہدوں اور تاریخی دستاویزات کے مطابق سرحدی علاقوں میں وضاحت اور حد بندی کے حصول کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ اپنے فیصلے میں، بنچ کے جسٹس پرکاش...

← مزيد پڑھئے

وزیر اعظم پرچنڈ: بیرون ملک نیپالی سفیروں کو چاہئے کہ وہ نیپالی تارکین وطن کارکنوں کے مفادات کا تحفظ کریں

کٹھمنڈو / کئیر خبر مختلف ممالک کے لیے نیپالی سفیروں کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران، وزیر اعظم پرچنڈ نے بیرون ملک لیبر مارکیٹ میں نیپالی تارکین وطن کارکنوں کو درپیش مختلف مسائل کے بارے میں تشویش ظاہر کی۔ حکومت نے پہلی بار نیپالی سفارتی مشن کے سربراہ اور نمائندوں کو کٹھمنڈو میں دو روزہ میٹنگ کے لیے طلب کیا جس میں تارکین وطن مزدوروں کے مسائل پر بات چیت...

← مزيد پڑھئے

نیپال میں فضائی آلودگی سے سالانہ 42,000 افراد كى موت

کٹھمنڈو / کئیر خبر نیپال میں ہر سال تقریباً 42,100 افراد فضائی آلودگی کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔ ہیلتھ ایفیکٹس انسٹی ٹیوٹ کی گلوبل ایئر 2022 کی سالانہ رپورٹ فضائی آلودگی کے اثرات کی وجہ سے غیر متعدی بیماریوں میں عالمی اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے اعداد و شمار کے مطابق کٹھمنڈو دنیا کے آلودہ ترین شہروں...

← مزيد پڑھئے

سرلاہی فساد: ملنگوا میں مورتی وسرجن کے دوران دو فریقوں میں تصادم’ کرفیو نافذ ‘ انتہا پسندوں نے مساجد و مدارس کو شدید نقصان پہنچایا

ملنگوا/ کئیر خبر کرشنا جنم اشٹمی مورتی کے وسرجن کے دوران دو فریقوں میں جھڑپوں سے پیدا ہونے والی کشیدگی پر سرلاہی مقامی انتظامیہ نے آج سنیچر سہہ پہر ضلع ہیڈکوارٹر- ملنگوا میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ یہ جھڑپیں جمعہ کی شام اس وقت شروع ہوئیں جب کرشنا جنم اشٹمی مورتی وسرجن سے واپس آتے ہوئے دو فریقوں میں تصادم ہوا اور پتھراؤ کرنے لگے ۔ جواب میں، پولیس...

← مزيد پڑھئے

مکہ مکرمہ میں مسابقہ قرآن شاہ عبد العزیز آل سعود پورے تزک واحتشام کے ساتھ جاری: مولانا قمرالدین ریاضی

کرشنانگر / کئیر خبر مولانا قمرالدین ریاضی استاذ جامعہ سراج العلوم السلفیہ نے اپنے پریس نوٹ میں کہا کہ تمام مسلمانان عالم کا قبلہ کعبہ مشرفہ کے جوار میں بین الاقوامی مسابقہ حفظ قرآن کریم مملکت سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود حفظہ اللہ کے زیر سرپرستی اور وزارت برائے دینی ودعوتی امور کے وزیر معالی الدکتور عبد اللطیف بن عبد العزیز...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter