منگلوا/ کیئر خبر
گنیش کی مورتی وسرجن اور اس سے پہلے جلوس کے دوران ہندو سمرات سینا نے مسلم محلوں اور علاقوں میں شر انگیزی کا مظاہرہ کیا مساجد اور مسلم محلوں میں جم کر اسلام اور مسلمان مخالف نعرے لگائے گئے مسلم بستیوں پر مستقل پتھراؤ کیے گئے اور نتیجتا دونوں فرقوں کے درمیان فساد پھوٹ پڑا۔ لگ بھگ ایک درجن افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔
سرلاہی ضلع سی ڈی او کے دفتر نے حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہی غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے اور شر پسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا ارڈر بھی دیا ہے۔
آپ کی راۓ