مکہ مکرمہ میں مسابقہ قرآن شاہ عبد العزیز آل سعود پورے تزک واحتشام کے ساتھ جاری: مولانا قمرالدین ریاضی

28 اگست, 2023

کرشنانگر / کئیر خبر

مولانا قمرالدین ریاضی استاذ جامعہ سراج العلوم السلفیہ نے اپنے پریس نوٹ میں کہا کہ تمام مسلمانان عالم کا قبلہ کعبہ مشرفہ کے جوار میں بین الاقوامی مسابقہ حفظ قرآن کریم مملکت سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود حفظہ اللہ کے زیر سرپرستی اور وزارت برائے دینی ودعوتی امور کے وزیر معالی الدکتور عبد اللطیف بن عبد العزیز آل الشیخ کی زیر نگرانی میں مسابقہ شاہ عبد العزیز آل سعود بڑے ہی تزک واحتشام کے ساتھ جاری ہے۔یہ مسابقہ کل پانچ زمروں پر مشتمل ہے،اس میں کامیاب ہونے والے خوش نصیب حفاظ کرام کے لئے مملکت سعودی عرب کے خزانہ خاص سے ایک خطیر رقم بطور نقدی انعامات مختص کئے گئے ہیں جو تقریبا ۴ ۱ کروڑ ۸ لاکھ روپیہ نیپالی تک پہونچ رہا ہے۔اس سال پوری دنیا کے ۷۱۱ ملکوں سے حفاظ کرام شرکت کے لئے تشریف فرما ہیں، کم سن حفاظ کرام کے ساتھ ایک رفیق سفر کی اجازت دی گئی ہے، ان تمام لوگوں کے سفر اور قیام وطعام کے اخراجات مملکت سعودی عرب برداشت کررہی ہے، اس سنہرے موقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے وطن عزیز نیپال سے بھی ایک حافظ قرآن کو موقع دیا گیا۔ فللہ الحمد والمنۃ۔

بلا شبہ قابل مبارکباد ہیں مملکت توحید فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود، اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود حفظہما اللہ جن کی قیادت میں یہ عظیم الشان مسابقہ منعقد ہورہا ہے، اللہ تعالی جزائے خیر دے سعودی عرب کے حکمرانوں کو اور وہاں کی عوام کو جو اسلام کی راہ میں اپنے مال کو بے دریغ خرچ کرتے ہیں، اور بہترین انداز امت کی قیادت فرما رہے ہیں۔ اسی طرح قابل مبارکباد ہیں وزارۃ الشوون الاسلامیہ کے معالی الوزیر الدکتور عبداللطیف آل الشیخ اور وکیل الوزارۃالشیخ عواد بن سبتی العنزی اور ان رفقاء جو بہت ہی بحسن وخوبی اس مسابقہ کے نظم ونسق کو چلا رہے ہیں۔اللہ تعالی ان سب کے جہود کو شرف قبولیت سے نوازے آمین یا رب العالمین۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter