نیپال : کاٹھمنڈو میں سعودی وزارت براۓ اسلامی امور اور مسلم آیوگ کے زیر اہتمام دو روزہ سمپوزیم اختتام پذیر

نیشنل اسمبلی کے اسپیکر گنیش پرساد تیملسنا : نیپالی مسلمان ہر قسم کے فساد اور شر انگیزی سے دور ہیں انہوں نے امن کا کردار ادا کیا ہے

19 ستمبر, 2023

کاٹھمنڈو/زاھد آزاد جھنڈانگری

دار الحکومت کاٹھمانڈو میں”رواداری، سماجی ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں” کے موضوع پر منعقد دو روزہ سمپوزیم اختتام پذیر هوا-

سعودی وزارت براۓ اسلامی امور اور مسلم آیوگ کے زیر اہتمام دو روزہ سمپوزیم میرئيٹ ہوٹل میں منعقد هوا-
مهمان خصوصى سعودی وزارت براۓ اسلامی امور کے سیکریٹری شیخ عواد سبتی العنزی نے  فرمایا اسلام احترام انسانیت اور امن وسلامتی کاعلمبردار ہے اور یہ دین وسطیت کادین ہے اس میں غلو اور انتہا پسندی کی گنجائش نہیں ہے

سمپوزیم کے دوسرے مہمان خصوصی نیشنل اسمبلی کے اسپیکر گنیش پرساد تیملسنا نے کہا نیپالی مسلمان ہر قسم کے فساد اور شر انگیزی سے دور ہیں انہوں نے امن کا کردار ادا کیا ہے اور مذھبی تعلیم کے بغیر کسی بھی نصاب تعلیم کو ادھورا سمجھا جائے گا؛ انہوں نے کہا مدرسہ بورڈ کی جلد تشکیل مسلمانوں کے تعلیمی مسائل کو حل کردیگی
شیخ عبدالرحمن الفریح نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ہمارا دین دین احسان ورحمت ہے۔اس میں کسی کی قسم کی دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔اور دین اسلام زندگی کے ہر موڈ میں عدل وانصاف امن ویکجہتی اور خیرشکالی کی تعلیم دیتا ہے ۔
شیخ ڈاکٹر عبد اللہ ابراہیم اللحیدان نے اپنے خطاب میں کہا اسلام ۔ غلوو تطرف ظلم وعدوان سرکشی۔ تعدی ۔ سے منع کرتا ہے ۔

پروگرام کی صدارت مسلم آیوگ کے صدر شمیم انصاری نے کی- اس موقع پر سعودى عرب متحده عرب امارات اور قطر کے سفراء بهى شريك رهے

نیپال میں دعوتی میدان میں کام کرنے والے علماء کرام مولانا مطیع اللہ حقیق اللہ مدنی ڈاکٹر عبد الغنی القوفی ۔مولانا عبد القیوم مدنی ۔مولانا مجیب الدین مدنی ۔مولانا شہاب الدیں مدنی ۔مولانا صلاح الدین مدنی۔مولانا پرویز مدنی ۔مولانا رضا ء اللہ مدنی ۔مولانا محمد ہارون تیمی۔مولانا عبد الحق مدنی ۔قمرالدین ریاضی ۔عطاءالرحمن مدنی ان کے علاوہ ملک کے نیپال کے مختلف جامعات و مدارس اسلامیہ کے ذمے داران وسینئر اساتذہ کرام جو مختلف مسالک سے وابستہ ہیں نے خصوصی طور پر مولانا شمیم احمد ندوی ۔ مولانا عبدالرشید مدنی مولانا محمد نسیم مدنی ۔مولانا محمد شریف مدنی ۔مولانا عبد الرحیم مدنی ۔مولانا کلام الدین مدنی مولانا ارشاد مدنی ۔مولا طفیل مدنی ۔ مولانا عزیز الحمن سلفی مولانا محمد ہارون سلفی ۔مولانا انظارالاسلام مدنی۔ڈاکٹر ثاقب ہارونی ۔
ڈاکٹر اورنگزیب تیمی ۔مولانا شعیب مدنی ۔مولانا مستقیم مدنی ۔مولانا جمال شاہ جھنڈانگری ۔
اس پروگرام میں نیپال مسلم آیوگ کے صدر شمیم میاں انصاری وان کے رفقأے کار وکیل محمد دین ومرزا ارشد بیگ کا اہم کردار رہا ہے جس کے لیے مشایخ نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔
اس سیمینار میں نیپال کی سیاسی وسماجی اور علمی شخصیت ۔ جمعیت علماء نیپال کی معروف شخصیت وایم پی ۔ مولانا خالد صدیقی شفيق الرحمن قاسمى غلام رسول فلاحی ۔نظرالحسن فلاحی ۔حسن حبیب فلاحی ۔معروف ایم پی سراج احمد فاروقی ابوالکلام سابق سیڈیو۔ سابق وزیر اقبال احمد شاہ مولانا ابوبكر قاسمى ۔
اللہ پروگرام کے آرگنائزر و معاونین و مملکت توحید کے بانیان وخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ومحمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہما اللہ کو ہر قسم کے شر وفساد و حاسدین کے حسد سے محفوظ و مامون رکھے آمین یا ربّ العالمین

 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter