سماج دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے؛مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھی جائے: مولانا کلام الدین مدنی امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال

نیپالی حکومت مسلمانوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے: ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال ڈاکٹر محمد اورنگزیب تیمی

22 ستمبر, 2023

کٹھمنڈو / کئیر خبر
ملک میں مذہبی رہنماؤں نے مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی مشترکہ اپیل جاری کی ہے ۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نارائن کا جی شریستھا کی پہل پر، انہوں نے آج وزارت داخلہ میں مختلف مذاہب سے متعلق سرکردہ تنظیموں کے نمائندوں کی میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ اپیل جاری کی ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ کی جانب سے مدعو مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے امیر مولانا کلام الدین مدنی نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہویے کہا :
نیپال ایک متنوع برادریوں کا مجموعہ ہے ہمارے نیپالی معاشرے کا کردار بھی متنوع ہے۔ جہاں تمام ذاتوں، تمام برادریوں اور تمام مذاہب کے لوگ ایک ساتھ مل جل کر رہتے ہیں۔ اس لیے ہم سب، سول سوسائٹی، حکومت، سیکیورٹی اداروں کو ہر وقت چوکنا رہنا چاہیے۔ ایکٹ اور قوانین سب کے لیے برابر ہونے چاہئیں، قوانین کی پاسداری میں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیے۔ سماج دشمن اور انتشار پھیلانے والے عناصر کو نشان زد کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور جس حد تک ممکن ہو کارروائی کی جائے، اس کے ساتھ ساتھ ہم سول سوسائٹی کو اپنی طاقت کو متحرک کرنا چاہیے اور ملک میں قومی یکجہتی اور جمہوری ثقافت کا احساس پیدا کرنا چاہیے۔ لوگ ایک جامع معاشرے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں جو اخلاقی، نظم و ضبط، خود انحصار، تخلیقی اور باشعور ہو۔
خیال رہے سرلاہی میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران دو مرتبہ فساد کے واقعات پیش آے جس کے چلتے یہ میٹنگ بلائی گئی تھی -میٹنگ میں سناتن سماج ؛ بدھمت سماج مسلم سماج اور عیسائی سماج کی مختلف تنظیموں نے حصہ لیا اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی مشترکہ اپیل جاری کی –

مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے ناظم عمومی ڈاکٹر محمد اورنگزیب تیمی نے نیپالی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرلاہی فساد کے مجرمین کو قرار واقعی سزا دی جائے اور مسلمانوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے –

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter