عالمی خبریں

’سعودی شہریوں کو ترکی کے حوالے نہیں کریں گے‘

سعودی عرب نے جمال خاشقجی قتل کیس میں اپنے کسی شہری کو ترکی کے حوالے کرنے کا امکان مسترد کر دیا ہے ۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سعودی شہریوں کو کسی کے حوالے نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ ترکی نے جمال خاشقجی قتل کیس میں سعودی عرب کے دو اعلیٰ عہدے داروں سابق انٹیلی جینس چیف احمد العسیری اور...

← مزيد پڑھئے

تیل کی قیمتوں کو لیکر فرانس میں پرتشدد مظاہرے جاری، 731 افراد زیر حراست

فرانس بھر میں ایندھن کے نرخوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کے دوران مختلف مقامات سے 731افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ فرانس کے درالحکومت پیرس سمیت تمام بڑے شہروں میں پیلی جیکٹ کی جانب سے حکومت مخالف مظاہروں کے موقع پر توڑ پھوڑ روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔ پیرس میں سکیورٹی کے لیے 8ہزارپولیس اہلکار تعینات اور بکتر بند گاڑیوں پر مشتمل فورس تعینات ہے،اس...

← مزيد پڑھئے

ہرات میں طالبان کا حملہ، 14 افغان فوجی ہلاک، 21 یرغمال

افغانستان میں طالبان کے ایک حملے میں 14افغان فوجی ہلاک ہو گئے، طالبان نے 21 فوجیوں کو یرغمال بھی بنا لیا۔ افغانستان کے صوبے ہرات کے صوبائی کونسل رکن نجیب اللہ محیبی کے مطابق طالبان نے گزشتہ رات ضلع شندد میں دو فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔ ان چوکیوں پر طالبان اور افغان فوجیوں کے درمیان 6گھنٹےلڑائی جاری رہی، بعد میں فوجی کمک آنے پر طالبان پسپا ہو گئے، تاہم...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب میں سجا کافی فیسٹیول، مہمانوں کی تواضع جاری

سعودی صوبے جازان کے پہاڑی علاقے میں چھٹا کافی فیسٹول جاری ہے۔ فیسٹول کا افتتاح جازان کے گورنر شہزادہ محمد بن ناصر بن عبدالعزیز نے الدائر بنی مالک ضلع میں کیا۔ کاشت کار فیسٹیول میں آنے والے مہمانوں کو اعلیٰ کوالٹی کی کافی پیش کرنے کے لیے ایک دوسرے سے بازی لے جانے کے لیے کوشاں ہیں۔ فیسٹول کے نگران عام نائف بن ناصر بن لبدہ نے غیر ملکی میڈیا...

← مزيد پڑھئے

قطر کا اوپیک رکنیت چھوڑنے کا اعلان

قطر نے آگنائزیشن آف پٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز (اوپیک) کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ قطر کے وزیر توانائی سعد الکابی نےدوحہ  میں میڈیا سے گفتگو میں اوپیک چھوڑنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر کی رکنیت سے علیحدگی کے فیصلے سے اوپیک کو آگاہ کردیا ہے، جو جنوری 2019ء سے نافذ العمل ہو گا۔ قطر تیل پیدا کرنے والی تنظیم چھوڑنے والا پہلا ملک بن...

← مزيد پڑھئے

ایران-عراق سرحد پر شدید نوعیت کا زلزلہ، 700 سے زاید افراد زخمی

ایران کے صوبے کرمان شاہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیںجن کے نتیجے میں 700سےزائد افراد زخمی ہوگئے۔ ایران کے صوبے کرمان شاہ میں 6اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس سے 700سےزائد افراد زخمی ہوئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایران کے صوبے کرمان شاہ میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات شدید نوعیت کا زلزلہ آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6اعشاریہ 4 ریکارڈ...

← مزيد پڑھئے

دوسری شادی کے حق میں فیصلے دینے والی ملائیشین خاتون جج مقبول

ملائیشیا میں دوسری شادی کے حق میں فیصلے دینے والی شریعت ہائی کورٹ کی خاتون جج مقبول ہوگئیں، برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی )نے ملائیشیا کی جج نینی شُو شیدہ شمس الدین کو سال کی سو بااثر خواتین میں شامل کر لیاہے۔ واضح رہے کہ بی بی سی کی اس فہرست میں آسٹریلیا کی سابق وزیراعظم جولیا گیلارڈ اور ایک انیس سالہ شامی معذور مہاجر طالبہ نوجین مصطفیٰ بھی...

← مزيد پڑھئے

’سعودی قیادت ایک سرخ لکیر ہے‘

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ہماری قیادت ایک سرخ لکیر ہے، ان کے حوالے سے توہین آمیز بات برداشت نہیں کریں گے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے برطانوی نشریاتی ادارے سے خصوصی بات چیت میں  کہا کہ ولی عہد دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث نہیں ہیں۔ یہ...

← مزيد پڑھئے

افغانستان علماء کونسل کی تقریب میں دھماکا، 40 افراد جاں بحق

افغانستان کے درارالحکومت کابل میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوگئے۔ افغانستان کی وزارت صحت کے مطابق کابل کے ایک ہال میں علماء کونسل کی تقریب جاری تھی کہ زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور 60زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ یہ رواں ماہ کے دوران ہونے والے دھماکوں میں سب...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودکار چالان

ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنے اور سیٹ بیلٹ جیسے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودکارسسٹم کے ذریعے چالان شروع ہوناہوگئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کے خاتمے پر آج سے مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور ریاض میں خودکار چالان سسٹم شروع کیاجارہا ہے ۔ ٹریفک پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال انتہائی خطرناک ہے اور...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter