امریکا ،طالبان مذاکرات اب آئندہ ماہ سعودی عرب میں ہونگے

30 دسمبر, 2018

امریکا اور طالبان نمائندوں کی اگلی ملاقات جنوری میں سعودی عرب میں ہوگی، اس حوالے سے طالبان نے تصدیق کر دی، ساتھ ہی طالبان نے افغان حکومتی نمائندوں سے ملنے سے صاف انکار کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے طالبان لیڈرشپ کونسل کے رکن کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل مذاکرات کا نیا دور اگلے ماہ سعودی عرب میں ہوگا، انکا کہنا تھا کہ جنوری میں امریکی نمائندوں سے سعودی عرب میں ملاقات کریں گے، ملاقات میں ابوظبی مذاکرات میں نامکمل رہ جانے والی بات چیت دوبارہ شروع ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ تمام فریقین پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم افغان حکومت سے بات نہیں کریں گے، رواں ماہ طالبان اور امریکی نمائندوں کی ابو ظبی میں ملاقات ہوئی تھی جس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے نمائندے بھی شریک تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter