پاک افغان چین مذاکرات، انسداد دہشت گردی کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

16 دسمبر, 2018

کابل (ایجنسیاں) افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے سہ فریقی مذاکرات میں افغان مفاہمتی عمل، علاقائی سلامتی اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

‎مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی جب کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اپنے اپنے وفود کی قیادت کررہے تھے۔سہ فریقی مذاکرات کے پہلے دورے کے اختتام پر تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب افغان صدارتی محل میں ہوئی اور اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی بھی موجود تھے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو کابل میں سہ فریقی اجلاس کے موقع پر افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے دیرینہ تہذیبی، تقافتی، مذہبی اور سیاسی تعلقات ہیں۔چیف ایگزیکٹو افغانستان عبداللہ نے کہا ہے کہ

افغانستان میں قیام امن کے لئے معاونت پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ممنون ہیں۔ بعد ازاں پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ چینی کے وزیرِ خارجہ وانگ ژی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان طالبان پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں قیامِ امن کی جاری کوششوں میں تعاون کریں اور مذاکرات کی میز پر آئیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال افغانستان کی آزادی کو 100 سال ہو جائیں گے۔ اس موقع پر افغان عوام کو سب سے بہتر تحفہ امن کا دیا جا سکتا ہے۔پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں معاشی ترقی، امن واستحکام کیلئے دہشتگردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے، پاکستان اور افغانستان 40 برسوں سے دہشت گردی کا سامنا کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف انتہائی واضح ہے، پاکستان دہشت گردی کی ہر سطح پر مذمت کرتا ہے، عوام اور سکیورٹی فورسز کثیر تعداد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سہ فریقی فورم ورک فورس کی صلاحیت بڑھانے اور تکنیکی معاونت کیلئے استعمال کیاجاسکتاہے، فورم کے ذریعے معلومات کا تبادلہ انتہائی اہم ہوگا۔افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ علاقائی روابط سے بڑھانے سے افغانستان میں امن قائم ہوگا، دہشتگردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم چین کے ون بیلٹ ون روڈ کی حمایت کرتے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter