’’تائیوان چین میں ضم ہو کر رہے گا‘‘

2 جنوری, 2019

چین کے صدر شی جن پنگ نے تائیوان کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو تسلیم کریں کہ وہ چین کا حصہ ہیں،تائیوان چین میں ضم ہو کر رہے گا اور چین اس معاملے میں طاقت کا استعمال بھی کر سکتا ہے۔

چین اور تائیوان کے درمیان تعلقات کی بحالی کے 40 سال مکمل ہونے کے موقع پر کی گئی ایک تقریر میں چینی صدر نے تائیوان کو ’ایک ملک، دو نظام‘ کے نظریے کی بنیاد پر ضم ہونے کی پیشکش دہرائی۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ بیجنگ آزادی کو فروغ دینے والی کسی بھی قسم کی سرگرمی کو برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تائیوان کے ساتھ تعلقات چین کا اندرونی معاملہ ہے اور اس سلسلے میں چین کسی قسم کی غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں کرے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter