ادب و ثقافت

نظم: نیپال میں شدید بارش اور سیلاب کا قہر

Ansar nepali

 آہ نیپال میں دریاؤں کی طغیانی ہے! ہر طرف سیل رواں زندگی طوفانی ہے آسماں پھٹ پڑا پانی کا سمندر کے کر بہہ گئے کتنے مکاں گاؤں میں ویرانی ہے آفت ارض وسماوی سے بچا لے یارب! شہر "کٹھمنڈو" کا منظر بہت بارانی ہے اگر کہسار سے کہہ دو کہ ذرا تھم جائے! بالیاں کھیت کی ڈوبی ہیں بہت پانی ہے زندگی ڈوب گئی ہچکیاں لیتے لیتے بخش دے میری...

← مزيد پڑھئے

ڈاکٹر جاوید آغا بطورِ مکتوب نگار

  اردو ادب کے معروف شاعر،محقق ،نقاد ،مکتوب نگار ڈاکٹر جاوید اغا کا اصل نام جاوید اقبال ہے آپ نے مختلف اصناف میں طبع آزمائی کی جن میں غزل، نظم اور مکتوب نگاری شامل ہیں خط لکھنا ایک فن ہے جس طرح زندگی اپنی راہیں خود بنا لیتی ہے اسی طرح خط اپنی باتیں خود بنا لیتا ہے زندہ رہنے کے لیے اور خط لکھنے کے لیے زندگی کا احترام...

← مزيد پڑھئے

اُردو میں تخلیق و قرأتِ متن کےنظری مباحث

ہر وہ چیز  جو کسی بھی تحریر ی ہیت میں ہو متن کہلاتی ہے۔زبان کی تشکیل کا مرحلہ صوتی اکائی سے شروع ہوتا ہے یہ صوتی اکائی کسی بھی چیز پر تحریر کر دی جائے تو حرف بنتا ہے۔اکیلا حرف کوئی معنی نہیں دیتا جب تک وہ دوسرے حروف کے ساتھ مل کر لفظ نہ بنائے۔الفاظ کی دو اقسام ہوتی ہیں ایک قسم با معنی /کلمہ اور دوسری قسم بے...

← مزيد پڑھئے

 ناول: امراؤ جان ادا، ( مرزا ہادی رسوا) فنی فکری جائزہ

مرزا ہادی رسوا_تعارف                                   مرزا ہادی رسوا 1857ء میں پیدا ہوئے اصل نام مرزا محمد ہادی تھا مرزا تخلص تھا امراؤ جان ادا تصنیف کی تو فرضی نام رسوا رکھ لیا بعد میں اسی نام سے جانے گے ابھی کم سن ہی تھے کہ والدین کا سایہ سر سے اٹھ گیا پھر چچا چچی کی شفقت میسر آئی جب یہ ہستیاں بھی دنیا میں نہ رہیں تو مرزا اکیلے رہ گئے مرزا بہت...

← مزيد پڑھئے

عالمی تنظیم ہیومن رائٹس کی خاموشی: زندگیوں کی حفاظت کیسے؟

Gaza

غزہ میں حماس اسرائیل کا جنگ نہیں ؟انسانیت کاقتل عام ہے عالمی تنظیم ہیومن رائٹس کےطویل خاموشی نہایت ہی افسوس ناک ، یہ عالمی تنظیم ملک کے شہر سے لے کر گاؤں گاؤں تک پھیلی ہوی ہے زنا بالجبر ودیگر زیادتیوں کے خلاف مظلوموں کی انکوائری وحقوق انسانیت کےلئے سرگرم رہتی ھے کیا یہ تنظیم مر چکی ہے؟۔ دیگراقوام متحدہ سے جڑے ممالک اصولوں کے مطابق ویٹوپاور پر نظریں جمائے...

← مزيد پڑھئے

ناول: مراۃ العروس کا فنی اور فکری جاٸزہ

ڈپٹی نظیر احمد کا یہ ایک شاہکار ناول ہے یہ آپ کا پہلا ناول ہے جو 1869ء  میں منظر عام پر آیا آپ نے یہ ناول خصوصآ  عورتوں کے لیے لکھا یعنی کہ عورتوں کی تربیت کے حوالے سے کہ تعلیم کتنی ضروری ہے نہ کہ کوئی نوکری کرنے کے لیے کوئی کاروبار کرنے کے لیے بلکہ تعلیم انسان کو ایک زندگی گزارنے کا جو راستہ ہے  سیکھا دیتی ہے...

← مزيد پڑھئے

فورٹ ولیم کالج اور باغ و بہار

ایسٹ انڈیا کمپنی ملکہ الزبتھ کے عہد حکومت میں 1600ء میںایک تجارتی کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا جسے ،، Governer and company of Merchants Trading into East indies,, کا نام دیا گیا اس کا کام صرف تجارتی مقصد کے لیے تھا سیاسی امور سے کوئی دلچسپی نہ تھی پھر اس تجارتی کمپنی کا نام مختصر کر کے ,,ایسٹ انڈیا کمپنی،، رہ گیا اور اس نام سے یہ تاریخ میں...

← مزيد پڑھئے

افسانہ: نصیبوں جلی

بیٹا تم میری وجہ سے کیوں اتنا پریشان ہو رہے ہو اور کب تک میرا بوجھ اٹھاتے پھرو گے۔ میں تو اب بوڑھی ہو گئی ہوں اور میری ہڈیوں میں تو اب جان بھی نہیں رہی۔ میں آج ہوں کل نہیں ہوں گی۔ مجھے اسی اولڈ ہوم میں رہنے کی عادت ہو گئی ہے اور اب میں نے اپنی باقی ماندہ زندگی یہیں تو گزارنی ہے۔ نہیں اماں جی میں...

← مزيد پڑھئے

دہلی پرگتی_میدان_بک_فیر ایک سرسری جائزہ

ہر بار کی طرح اس بار بھی پرگتی میدان میں دھوم دھام سے بک فیر کا انعقاد ہوا، اردو، ہندی، انگریزی اور دیگر علاقائی زبانوں کی کتابوں کے اسٹال سجائے گئے، بعض خلیجی ممالک اور ایران کی بھی بک فیر میں موجودگی نظر آئی، بک فیر کے اسٹالز کا ایک چکر لگانے کے بعد ایسا لگا کہ جیسے سوچے سمجھے اور پورے منصوبہ بند طریقے سے بر صغیر کے پرانے...

← مزيد پڑھئے

آپ آسان سمجھتے ہیں منور ہونا 

منور رانا کی وفات غیر متوقع نہیں ہے ، ان کی طبیعت کی ناسازی کی اطلاع سامنے آتی رہی ہے، اس کے باوجود موت کی اس اطلاع سے شدید تکلیف ہوئی ۔ عزيز گرامی شاہنواز صادق تیمی نے جس وقت یہ اطلاع ساجھا کی ، ہم ڈاکٹر حشرا لدین المدنی کے ساتھ تھے ، ہم دونوں اداس ہوگئے اور دیر تک ان کے محاسن پر گفتگو ہوتی رہی۔ غفر اللہ...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter