اہم خبریں

عید الفطر امت میں ہم آہنگی کو فروغ دینے، ایمانی رشتوں کو مضبوط کرنے اور معمول کے طرز زندگی کو بدلنے کا نام ہے: مولانا عبدالصبور ندوی

کٹھمنڈو / کئیر خبر آج ملک نیپال کے تمام شہروں قصبوں اور مواضعات میں عید الفطر پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی؛ وہیں عیدالفطر کے اس مبارک موقع پر کاٹھمانڈو کے ٹو ڑھی کھیل میدان میں سیکڑوں فرزنداں توحید و خواتین امت سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد الصبور ندوی نے مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا آج خوشی کا دن ہے اللہ کی کبریائی بیان کرنے اور...

← مزيد پڑھئے

نیپال: ترائی کے بیشتر علاقوں میں عید کا چاند دکھا؛ کل سنیچر ملک بھر میں عید منائی جائے گی

بیر گنج/ کیئر خبر آج ملک کے بیشتر ترائی شہروں اور مواضعات میں عید کا چاند دیکھا گیا ۔۔۔ ملک کی دینی تنظیموں نے کل بروز سنیچر کو عید منائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ راجدھانی کاٹھمانڈو میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آسکا۔ بیر گنج جیت پور چتون جنکپور اور بٹول سے چاند کی مصدقہ رؤیت موصول ہوئی ہے ۔

← مزيد پڑھئے

بھارت اس سال کے وسط تک سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا

نئى دهلى/ ايجنسى اقوام متحدہ کی اسٹیٹ آف ورلڈ پاپولیشن رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق  اس سال کے وسط تک بھارت سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق مزید 30 لاکھ آبادی کے بعد بھارت کی آبادی 1.4286 ارب ہوگی اور یوں بھارت سب سے زیادہ آبادی والے ملک چین کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ اقوام متحدہ کی اسٹیٹ آف ورلڈ پاپولیشن رپورٹ کے...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عيد کا چاند نظر آ گیا، بهارت، نيپال میں سنيچر كو عيد متوقع

رياض/ ايجنسى سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شوال کا چاند نظر آ گیا، کل بروز جمعہ 21 اپریل کو عیدالفطر ہوگی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی شاہی دیوان اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے اعلان کے مطابق ماہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔ سعودی شاہی دیوان کے مطابق مملکت میں جمعہ 21 اپریل کو...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب میں جمعرات کو عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، سربراہ فلکیاتی مرکز

ریاض/ ايجنسى سعودی عرب کے فلکیاتی مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں جمعرات کو عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ ریاض سے جاری کردہ بیان میں محمد شوکت نے کہا کہ فلکی حساب سے عید ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی۔ دوسری جانب سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے جمعرات کو عید کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی ہے۔ سعودی سپریم کورٹ کا کہنا ہے...

← مزيد پڑھئے

نیپال: آج 16 اپریل کی اہم قومی خبریں پڑھئے

کاٹھمانڈو: کیئر خبر آپ کے لیے نیپال میں دن کی اہم پیشرفت کی ایک جھلک پیش کر رہا ہے، بشمول سیاست، کاروبار/معیشت، کھیل، تفریح، اور بہت کچھ۔ وزیر خارجہ ساود نے عہدہ سنبھال لیا۔ نئے وزیر خارجہ این پی ساود نے اتوار کو اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ اس سے پہلے آج صدر رام چندر پوڈیل نے  شیتل نواس میں ایک خصوصی تقریب کے دوران ساود کو عہدے اور رازداری کا...

← مزيد پڑھئے

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر حضرت مولانا رابع حسنی ندوی نے داعی اجل کو لبیک کہا، دینی علمی اور سماجی حلقے سوگوار

لکھنؤ / کئیر خبر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر دار العلوم ندوہ کے ناظم حضرت مولانا محمد رابع حسنی ندوی کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ اس خبر نے عالم اسلام میں رنج و الم کی ایک لہر دوڑا دی اور تعزیت کا ایک دراز سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ معروف عالم دین مولانا رابع حسنی ندوی طویل عرصہ سے بیمار تھے اور ندوہ میں 93 سال...

← مزيد پڑھئے

مدینہ منوره میں شدید بارش، اونٹوں سے لدا ٹرک بہہ گیا

مدینہ منورہ/ ايجنسى مدینہ منورہ ریجن میں شدید بارش کے سبب سیلابی ریلا اونٹوں سے لدے ٹرک کو بہا لے گیا۔ اونٹوں سے لدے ٹرک کے بہنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ بارش کے بعد القصیم کا علاقہ پانی میں ڈوب گیا اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ دوسری جانب سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

← مزيد پڑھئے

کینیڈا، ایک ہفتے میں مسجد پر نفرت انگیز حملے کا دوسرا واقعہ

مارکھم/ ايجنسى کینیڈا کے شہر مارکھم میں ایک ہفتے میں مسجد پر نفرت انگیز حملے کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔ ملزم نے امام مہدی اسلامک سینٹر کے دروازے پر گاڑی روک کر نمازیوں کا راستہ روک لیا۔ ملزم نمازیوں کے آگے جاکر نفرت انگیز نعرے لگاتا رہا۔ پولیس نے 47 سالہ ملزم محسن بایانی کو گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل اسلامک سینٹر آف مارکھم میں...

← مزيد پڑھئے

رمضان کے اختتام تک غیر مسلموں کے مسجد اقصٰی کے احاطے میں آنے پر پابندی

بيت المقدس/ ايجنسى اسرائیل نے رمضان المبارک کے اختتام تک غیر مسلموں کے مسجد اقصٰی کے احاطے میں آنے پر پابندی لگا دی۔ اسرائیلی انتظامیہ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے احاطے میں رمضان المبارک کے اختتام تک یہودی زائرین اور سیاحوں کے آنے پر پابندی رہے گی۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے سیکیورٹی فورسز کو آخری عشرے میں یہودیوں کے مسجد اقصٰی میں داخل نہ ہونے کو یقینی بنانے...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter