نیپالی عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب روانہ

2 جون, 2023

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر

نیپالی عازمین حج کا پہلا گروپ سعودی عرب کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔ جہاں وہ مناسک حج کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ مقامات مقدسہ کی زیارت بھی کریں گے۔

کل رات نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نارائن کاجی شریسٹا نے نیپالی عازمین کی پہلی ٹیم کو تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے سے رخصت کیا۔

وزیر داخلہ کے سکریٹریٹ کے رکن کمل گری نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 268 نیپالی عازمین سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ جس میں بیشتر حجاج کپل وستو کے تھے۔

رواں برس کل 1210 نیپالی عازمین حج سعودی عرب کا سفر کریں گے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter