کاٹھمانڈو: عازمین حج کے ساتھ بے اعتنائی؛ ناقص انتظامات؛حج کمیٹی کا عازمین کے ساتھ لوٹ پاٹ

5 جون, 2023

کاٹھمانڈو/ زاھدآزاد جھنڈانگری

حج بیت اللہ کے لیے سعودی عرب مکہ جانے والے عازمین حج کو کاٹھمنڈو میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رھا ھے یقینا یہ حج کمیٹی کی طرف سے بے اعتنائی کامظہر ھے ۔ اللہ کے مہمانوں کے ساتھ اس طرح کی لا پرواہی برتنا نا قابل معافی جرم ھے ۔اس سے حج کمیٹی کی نااھلی ثابت ھوتی ھے ۔اللہ کے لئے اللہ کے مہمانوں کے ساتھ اسطرح کا برتاو نا کریں جس سے عازمین کی دل آزاری ہو
بے شمار عازمینِ حج نے راقم الحروف سے حج کمیٹی کی جانب سے بدنظمی لاپرواہی کی شکایتیں کی ھیں ۔ شوشل میڈیا پر بھی ناراضگی ظاہر کی جا رہی ھے
مختلف اضلاع سے کاٹھمنڈو پہنچنے والے مسافروں کو ناقص انتظامات کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
عوام الناس نے شکایت کی ہے کہ نہ صرف کھانے رہنے اور سونے کے لیے بلکہ پینے کے پانی کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے۔
اللہ حج کمیٹی کے افراد کو عقل سلیم عطا فرمائے
ناقص کارکردگی کی اصل وجہ جہل ھے ۔جب تک حج کمیٹی کو جہل سے پاک نہی کیا جائے گا اس طرح کی پریشانیاں آتی رھیں گی۔

دوسری جانب ٹکٹ؛ رہائش؛ اور معلم فیس کے نام پر نیپالی حج کمیٹی نے جم کر لوٹ پاٹ مچایا ہے۔ ایک ایک حاجی کے پیچھے لگ بھگ ایک لاکھ روپے کا گھوٹالا کیا گیا ہے ۔جو مجموعی طور پر 12 کروڑ روپے کا گھوٹالا ہوا ہے ۔
ان مسائلِ پر لوگوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے:

مولانا شکیل احمد سلفی نے اپنے احسات کا اظہار یوں فرمایا
"حاجی حضرات پیڑت ہیں در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں حج سمیتی میں بیٹھے ٹھگ حاجیوں کا خون چوس رہے کاٹھمنڈو بلاتے ہیں ان دو رفاحی مساجد کے علاوہ ان کے پاس کوئی بندوبست نہیں ہوتا ان مساجد کے ذمہ داروں کو اگلے سال سے اس کام کے لئے مسجد بند کردینا چاہئے کیونکہ مساجد اس کام کے لئے نہیں ہیں ۔
اس مبارک کام کے لئے دلالی کے واسطے سمیتی گٹھن کیا گیا حالانکہ یہ فرداً بھی لوگ کر سکتے تھے سال دوسال پہلے ہی پیسہ جمع کراکے خوب منافع کمایا جاتا ہے حج کے نام پر اس لوٹ مار میں اپنے اور غیر سب ایک ساتھ ننگے ہیں حج کا خرچ آج کل مخفی نہیں رہا لیکن سینہ زور چور ہیں انکو کوئی فرق نہیں پڑتا حاجیوں کو مل کرکے ان چوروں پر نیالے میں ان پر مقدمہ کرنا چاہیٔے کھانا گھر اور ٹکٹ کے نام پر کںٔی ہزار روپیہ کا گھپلہ کرتے ہیں تقریباً ایک لاکھ سے زائد ہر حاجی کو یہ لٹیرے لوٹتے ہیں ۱۲ روپیہ میں ملنے والا کھانا کا دام یہ چور ۳۷ روپیہ لگاتے ہیں ۲۵ سو میں ملنے والا روم ان کے یہاں چار ہزار ہے اور عجب طرفہ تماشا یہ ہے کہ یہ چار ہزار ہر حاجی سے لیتے ہیں جب کہ پانج سو جواںٔنٹ روم کے لئے کافی ہے پورے چالیس دن کے لئے۔
کیا کوئی بتائے گا کہ کیا ایک روم یہ ہر حاجی کو دیتے ہیں یا چار چھ حاجیوں کا ایک ہی روم میں ٹھونسا جاتا ہے ؟؟؟

اور ٹکٹ کا ریٹ تو اللہ اللہ کتنا لوٹو گے یارو اس ٹرانسپیرنسی اور گلوبل زمانے میں اب دنیا ایک میز کی شکل اختیار کرچکی ہے لوگ ہرجگہ رہتے ہیں اور آتے جاتے ہیں کھانا بھی کھاتے ہیں۔
ارے دس بیس ہزار پر حاجی اپنا سربیس خرچ کہہ کرکے ڈالدو کوئی اعتراض نہیں کرنے والا ہے لیکن حرام کاری اور لوٹ کھسوٹ تو اس مبارک عمل میں نہ کرو اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter