نیپال گنج / کئیر خبر مقامی انتظامیہ نے سماجی اور مذہبی ہم آہنگی کے بگڑنے کے آثار کے چلتے نیپال گنج میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ ہندو اور مسلم برادریوں کے درمیان کشیدگی کے آثار کے بعد نیپال گنج سب میٹروپولیٹن علاقے میں آج دوپہر 12:30 بجے سے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ہندوؤں کا ایک گروپ آج نیپال گنج میں جمع ہوا اور بلا اجازت مظاہرہ کرنا...
← مزيد پڑھئےنيويارك/ ايجنسى معروف امریکی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر امبر لیبروک نے اسلام قبول کر لیا۔ 35 سالہ ایتھلیٹ امبر لیبروک پروفیشنل فائٹرز لیگ میں فیدر ویٹ ڈویژن میں مقابلہ کرتی ہیں اور اپنے کیریئر میں بہت سی فتوحات حاصل کر چکی ہیں۔ امبر لیبروک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں اُنہیں پُرسکون ماحول میں عبادت کرتے...
← مزيد پڑھئےنئى دهلى/ ايجنسى بھارت میں افغانستان کے سفارت خانے نے آج سے تمام سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے افغان سفارت خانے نے خط لکھ دیا ہے جس کہا ہے کہ افغان سفارت خانہ بند کرنے کی وجہ بھارت کا عدم تعاون ہے۔ افغان سفارت خانے کا کہنا ہے کہ بھارت افغان مفادات کے لیے خدمات کی توقعات پوری کرنے میں ناکام رہا۔ خط میں افغان سفارت خانے...
← مزيد پڑھئےکٹھمنڈو / کئیر خبر تین طلاق کو لے کر نیپال کی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے اہم فیصلے میں ملک میں تین طلاق کو تسلیم کرنے کے عمل منسوخ قرار دے دیا ہے- سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو تین طلاق دینے کا حق نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی معاشرے...
← مزيد پڑھئےریاض: واشنگٹن میں ریاض کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے اس ہفتے سعودی عرب کے 93ویں قومی دن کے موقع پر امریکہ کے ساتھ مملکت کے تعلقات کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ ’’ویژن 2030 میرے ملک کے لیے تبدیلی کا لمحہ ہے‘‘۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کے ساتھ امن جلد ہی حقیقت بن سکتا ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گذشتہ ہفتے ایک...
← مزيد پڑھئےاقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 2500 سے زائد تارکین وطن بحیرۂ روم میں ہلاک اور لاپتہ ہوئے۔ اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی آفیسر روفن مینیکڈی ویلا نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ رواں سال 2500 سے زائد تارکین وطن بحیرۂ روم میں ہلاک اور لاپتہ ہوئے جبکہ اسی عرصے کے دوران تقریباً 186،000 افراد یورپی ممالک پہنچے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ بحیرۂ...
← مزيد پڑھئےنئی دہلی- بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے مندر میں پرساد کے طور پر چڑھائے گئے کیلوں میں سے ایک کیلا لے کر کھانے پر ذہنی بیمار مسلمان نوجوان کو انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 22 سالہ مقتول ذہنی بیمار مسلمان نوجوان محمد اسحاق کا تعلق نئی دہلی کے علاقے سندر نگری سے ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئی...
← مزيد پڑھئےکٹھمنڈو / کئیر خبر چار ممالک کے لئے نو متعین نیپالی سفیروں نے آج صدرجمہوریہ رام چندر پوڈیل کے سامنے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔ صدارتی محل شیتل نواس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں عہدہ اور رازداری کا حلف لینے والے سفیروں میں سدھیر بھٹرائی (فرانس)، تیج بہادر چھتری (متحدہ عرب امارات)، گھنشیام لمسال (کویت) اور رام پرساد سبیدی (سوئٹزرلینڈ) شامل ہیں ۔ ترجمان شیلجا بھٹرائی کی طرف...
← مزيد پڑھئےسائنسدانوں نے 375 برس سے لاپتہ آٹھواں براعظم دریافت کرلیا۔ نیا براعظم 94 فیصد زیر آب ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہر ارضیات اور ماہرینِ زلزلہ شناس نے 'زیلینڈیا' یا 'تی ریو موئی' کا نیا نقشہ تیار کیا ہے۔ محققین نے یہ نقشہ سمندر کی تہہ سے ملنے والے پتھروں کے نمونوں پر مبنی ڈیٹا سے تیار کیا ہے۔ اس ریسرچ کی تمام تفصیلات 'ٹیکٹونکس' نامی جرنل میں...
← مزيد پڑھئےکٹھمنڈو / کئیر خبر ملک میں مذہبی رہنماؤں نے مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی مشترکہ اپیل جاری کی ہے ۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نارائن کا جی شریستھا کی پہل پر، انہوں نے آج وزارت داخلہ میں مختلف مذاہب سے متعلق سرکردہ تنظیموں کے نمائندوں کی میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ اپیل جاری کی ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کی جانب سے مدعو مرکزی جمعیت اہل...
← مزيد پڑھئے