پہلی بار سال 2024 میں دنیا کی نصف آبادی پولنگ اسٹیشنوں کا رُخ کرے گی

17 نومبر, 2023

نئی دہلی/ ایجنسی

تاریخ میں پہلی بار سال 2024 میں دنیا بھر کے 76 ممالک کی 4 ارب سے زیادہ عوام ایک ہی سال میں پولنگ اسٹیشنوں کا رُخ کرے گی۔

نئے سال میں دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی اپنے ممالک کی نئی قیادت کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔

جنوری میں تائیوان سے شروع ہونے والا انتخابات کا سلسلہ بنگلادیش، پاکستان، انڈونیشیا، روس، بھارت، برطانیہ سے ہوتا ہوا امریکا کے صدارتی انتخابات تک جائے گا۔

برازیل اور ترکیہ میں عام انتخابات تو نہیں ہوں گے، البتہ لوکل اور میونسپل انتخابات ہوں گے۔

اسی طرح اگلے سال یورپی یونین کے 27 رکن ممالک بھی نئی پارلیمنٹ کا انتخاب کریں گے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter