نیپال: جسٹس عبدالعزیز مسلمان بنے سپریم کورٹ کے جج

22 نومبر, 2023

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر

ہیتوڑہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عالی جناب الحاج عبدالعزیز مسلمان کو نیپال جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر تقرری کی سفارش کی ہے۔ اس تقرری پر پورے مسلم سماج میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے سماجی ودینی تنظیموں کی جانب سے انہیں مبارکبادی دینے کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ خیال رہے کہ نیپال کی تاریخ میں جسٹس طاہر علی انصاری کے بعد یہ دوسرے جج ہیں جنہیں سپریم کورٹ میں بطور جج مقرر کیا گیا ہے۔

جسٹس عبدالعزیز مسلمان کا تعلق کرشنا نگر کپل وستو بلدیہ کے گاؤں سکھرام پور سے ہے۔

کیئر خبر اور اس کی پوری ٹیم جسٹس عبدالعزیز مسلمان کی تقرری پر انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے ساتھ ہی جوڈیشل کونسل کا بھی شکریہ ادا کرتی ہے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter