آدھی رات کو کاٹھمانڈو میں 4.5 کی شدت کا زلزلہ لوگوں میں خوف و ہراس

23 نومبر, 2023

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر

نیشنل زلزلہ پیمائی اور تحقیقی مرکز نے اطلاع دی ہے کہ آج 1:19 بجے کاٹھمانڈو سے متصل چتلانگ میں  4.5 شدت کا زلزلہ آیا۔ جس سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے کیونکہ کچھ دنوں قبل جاجر کوٹ میں بھی رات ہی میں زلزلہ نے بڑی تباہی مچائی تھی۔

مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مکوان پور، دھادنگ اور کاٹھمانڈو میں بھی محسوس کیے گئے۔

آدھی رات کو جب زلزلہ آیا تو مکوان پور اور کاٹھمانڈو میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ چتلانگ میونسپلٹی کے میئر بشنو بہادر بستا نے کہا کہ جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter