بریکنگ نیوز

نیپال میں کورونا کے بڑھتے کیسز : آج ١٦٨ کیسز درج

کٹھمنڈو / کئیر خبر وزارت صحت اور آبادی کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق، نیپال میں پیر کو 37 مریضوں کی شفاء یابی اور وائرس سے صفر موت کے ساتھ کورونا کے 168 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے۔ آج کووڈ کے لیے کل 3,020 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ ان میں سے 129 پی سی آر ٹیسٹ اور 39 اینٹی جین ٹیسٹ وائرس کے لیے مثبت نکلے۔ اس وقت...

← مزيد پڑھئے

نیپال: صدر جمہوریہ بھنڈاری نائب صدر پون اور وزیر اعظم دیوبا نے دی عید الاضحی کی مبارکباد

کٹھمنڈو / کئیر خبر صدر جمہوریہ بدیا دیوی بھنڈاری نے آج بقر عید کے موقع پر ملک اور بیرون ملک مقیم نیپالی مسلم کمیونٹی کے لیے امن، خوشحالی اور خوشی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ صدر بھنڈاری نے یاد دلایا کہ بقر عید وہ تہوار ہے جو تحمل، صبر، عالمی امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیپالی معاشرہ متنوع نسلوں، زبانوں اور ثقافت...

← مزيد پڑھئے

عید الاضحی ایثار و قربانی اور مجاہدہ نفس کی پکار ہے: کٹھمنڈو میں فرزندان توحید و خواتین امّت سے مولانا عبد الصبورندوی کا خطاب

کٹھمنڈو / کئیر خبر آج پورے ملک  نیپال میں عید قربان نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی لاکھوں فرزندان توحید و خواتین امت نے قربانیاں کیں اور ملک میں امن و سلامتی اور بھائی چارہ کے لئے دعاییں مانگیں کٹھمنڈو کے ٹوڈی کھیل فوجی گراؤنڈ میں آج سیکڑوں فرزندان توحید و خواتین امت نے سنّت کی متابعت  میں مولانا عبد الصبور  ندوی کی زیر امامت  دو گانہ عیدالاضحی ادا...

← مزيد پڑھئے

دنیا بھر سے آئے حجاج کرام آج خیموں کے شہر واپس پہنچے

مکہ مکرمہ / ایجنسی فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے آئے ہوئے حجاج کرام آج دنیا کے سب سے بڑے خیموں کے شہر واپس پہنچ چکے ہیں ۔ حجاج کرام نے آج 10 ذی الحج کو صرف جمرات کبری (بڑے شیطان) کی رمی کی جبکہ11 اور 12 ذی الحج کو تینوں جمرات (شیطانوں) کی رمی (کنکریاں ماریں گے) کریں گے۔ سعودی عرب حکومت کی جانب سے جمرات میں رمی کیلئے...

← مزيد پڑھئے

ایشیاء کپ کی میزبانی کیلئے سری لنکا کو گرین سگنل، پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو، نیپال بھی شامل

كولمبو/ ايجنسى سری لنکا کو ایشیاء کپ 2022ء کی میزبانی کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سے گرین سگنل مل گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیاء کپ شیڈول کے مطابق سری لنکا میں ہو گا، ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ ایشیاء کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 21 اگست سے شروع ہو گا، جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست...

← مزيد پڑھئے

بر صغیر ہندو نیپال پاکستان اور بنگلہ دیش میں عید الاضحی ١٠ جولائی بروز اتوار کو

کٹھمنڈو / کئیر خبر موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں ٩ جولائی کو عید الاضحی کے اعلان کے بعد بر صغیر کی رویت ہلال کمیٹیوں نےہندو نیپال پاکستان اور بنگلہ دیش میں عید الاضحی ١٠ جولائی بروز اتوار کو مناے جانے کا اعلان کیا ہے - سعودی عرب میں عرفہ ٨ جولائی کو ہوگا-

← مزيد پڑھئے

مرکز السنہ روپندیہی کے زیرِ اہتمام علمی لیکچرز کا انعقاد

روپندیہی/ کیئر خبر مرکز السنہ کے زیر نگرانی مدرسہ عمر بن خطاب پرسا کے جامع مسجد میں’’ علم کی اہمیت و فضیلت‘‘ کے عنوان سے ایک اہم و معلوماتی علمی محاضرہ کا انعقاد کیا گیا پروگرام کا آغاز دس بجے صبح ہوا جس میں جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگر نیپال کے استاذ شیخ پرویز یعقوب مدنی نائب ناظم اور ایڈیٹر ماہنامہ ترجمان سلف مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال نے...

← مزيد پڑھئے

مہاراشٹر میں مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب شہروں کے نام تبدل

ممبئى/ ايجنسى بھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب شہروں کے نام بدل دیے ہیں۔ ممبئی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرکے سمبھاجی نگر کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عثمان آباد شہر کا نام تبدیل کرکے دھاراشیو رکھ دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ شیوسینا حکومت نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا...

← مزيد پڑھئے

بھارت میں مسلمان صحافی محمد زبیر کی گرفتاری پر اقوام متحدہ کا ردعمل

اقوام متحدہ/ ايجنسى بھارت میں مسلمان صحافی محمد زبیر کی گرفتاری پر اقوام متحدہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کو کچھ لکھنے، بولنے یا ٹوئٹ کرنے پر جیل میں نہیں ڈالنا چاہیے۔  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ صحافیوں کو ہراسگی کے بغیر آزادانہ اظہار خیال کا حق ملنا چاہیے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر...

← مزيد پڑھئے

کٹھمنڈو میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے روہنگیا سمیت دیگر ممالک کے مہاجرین کا احتجاج

کٹھمنڈو/ کئیر خبر مختلف ممالک سے نقل مکانی ہجرت کر کے کٹھمنڈو میں پناہ گزینوں کی زندگی گزارنے والوں نے دھرنا اور احتجاج شروع کر دیا ہے۔ وہ پیر سے مہراج گنج میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے دفتر کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین میں زیادہ تر روہنگیا ہیں جو میانمار سے بے گھر ہوئے ہیں۔ ان کے ساتھ بنگلہ دیش، پاکستان، سری لنکا، صومالیہ،...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter