عید الاضحی ایثار و قربانی اور مجاہدہ نفس کی پکار ہے: کٹھمنڈو میں فرزندان توحید و خواتین امّت سے مولانا عبد الصبورندوی کا خطاب

پورے ملک نیپال میں عید قربان نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی

10 جولائی, 2022

کٹھمنڈو / کئیر خبر
آج پورے ملک  نیپال میں عید قربان نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی لاکھوں فرزندان توحید و خواتین امت نے قربانیاں کیں اور ملک میں امن و سلامتی اور بھائی چارہ کے لئے دعاییں مانگیں

کٹھمنڈو کے ٹوڈی کھیل فوجی گراؤنڈ میں آج سیکڑوں فرزندان توحید و خواتین امت نے سنّت کی متابعت  میں مولانا عبد الصبور  ندوی کی زیر امامت  دو گانہ عیدالاضحی ادا کی نماز کے بعد مولانا نے اپنے خطاب میں مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہویے کہا : کہ  ہماری عیدیں اللہ کے ذکر اور تکبیر پر مبنی ہوتی ہیں آج ہم اپنے جانوروں کو قربان کرتے ہویے یہ عزم کرینگے کہ اسلام کی سربلندی کی خاطر مسلمان کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریگا؛ انہوں نے کہا کہ عید الفطر اگر نزول قرآن کی یادگار ہے تو عید الاضحی ایثار و قربانی اور مجاہدہ نفس کی پکار ہے- یہ قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنّت ہے اور ہر بال کے بدلے ایک نیکی لکھی جائے گی-
انہوں نے کہا کہ آج عید قرباں کے موقع پر ہم سب عہد کریں کہ ہم اپنی سماجی بیماریوں کو قربان کردینگے – انا جو سماج میں ایک بھیانک بیماری کا روپ لیتا جارہا ہے آئیے اس انا کو قربان کردیں جو ہماری جھوٹی تسکین کا سبب بنتا ہے – مزید کہا کہ حضرات و خواتین ہمیشہ دعا کریں اے اللہ تو ہمیشہ اپنا محتاج بنا کسی انسان کا محتاج نہ بنا- اس سے آپ کے اندر اولو العزمی اور ثبات پیدا ہوگا –
مولانا نے نیپالی فوج و انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عید الاضحی کے لئے گراونڈ فراہم کیا-

مولانا ندوی نے قربانی کی شرایط کا ذکر کیا کہ ہمارے جانور ہر قسم کے عیب سے پاک ہونے چاہییں بکروں کی عمر ایک سال اور بڑے جانوروں کی عمر دو سال  سے اوپر ہونی چاہیے؛ بھیڑ کی عمر 6 ماہ سے زاید ہو – اندھا؛ بیمار؛ لنگڑا اور لاغر جانوروں کی قربانی سے احتراز کرنا چاہئے –

آپ نے حدیث کا حوالہ دیتے ہویے کہا قربانی کا وقت آج خطبہ کے بعد سے 13 ذی الحجہ کی شام تک کل چار دن ہیں ان تاریخوں میں رات ہو یا دن عورت ہو یا مرد سب قربانی کر سکتے ہیں انہوں نے اپیل کی کہ قربانی کرتے وقت مفلوک الحال لوگوں کا خیال ضرور رکھیں –

اس کے بعد ملک و ملت و عالم اسلام کی سلامتی و خوشحالی نیز بھائی چارہ کے لئے دعائیں مانگی گئیں

حافظ اشفاق شمیم سنابلی نے مکبر کے فرائض انجام دئے ۔
اس موقع پر سابق وزیر اقبال احمد شاہ؛ ڈاکٹر محمد اسحاق مدنی؛ مولانا عبد السمیع مدنی؛ مولانا عزیز الرحمن تربت مدنی؛ مولانا ابوالکلام آزاد مدنی؛ مولانا محمد عقیل سلفی؛ جناب محمد احمد پپو خان؛ جنید انصاری ؛ مولانا فيصل مدنی محمّد اقبال؛ قمر الحق الکاتب؛ صادق علی جامعی؛ فوزان الفاطمی عبد الکریم ازہری؛ الحاج عبد العزیز دمولی؛ الحاج اسلام پالپا کے علاوہ دیگر سماجی و دینی شخصیات موجود تھیں –

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter