ایشیاء کپ کی میزبانی کیلئے سری لنکا کو گرین سگنل، پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو، نیپال بھی شامل

7 جولائی, 2022

كولمبو/ ايجنسى

سری لنکا کو ایشیاء کپ 2022ء کی میزبانی کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سے گرین سگنل مل گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیاء کپ شیڈول کے مطابق سری لنکا میں ہو گا، ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

ایشیاء کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 21 اگست سے شروع ہو گا، جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونٹ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان اور بنگلا دیش مین راؤنڈ میں شامل ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، نیپال، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں ہونے والا ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter