بریکنگ نیوز

مصر سے امداد لے کر پہلا قافلہ غزہ روانہ

رفح/ ايجنسى مصر میں رفح بری سرحدی چوکی کے ذریعہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد لے کر پہلا قافلہ غزہ روانہ ہوگیا ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق رفح بری سرحدی چوکی فلسطین کی جانب سے بند تھی جسے آج انسانی امداد کے لیے کھولا گیا ہے۔ قبل ازیں متعدد ممالک، تنظیموں اور افراد کی طرف سے مصر کے متعلقہ ادارے کو کئی ٹن امدادی سامان پہنچا ہے۔ مصر نے فلسطین...

← مزيد پڑھئے

دہشت گرداسرائیل نے غزہ کے تین مزید اسپتالوں کو نشانہ بنایا؛ سیکڑوں شہید

غزہ/ ايجنسى غزہ کے مزید اسپتالوں کو بھی اسرائیل نے نشانے پر رکھ لیا اور ایک ہی روز میں مزید 433 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق القدس اور الشفا اسپتال اور ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر کے قریبی علاقوں پر 30 منٹ تک بمباری کی گئی جبکہ غزہ سٹی اور جنوبی علاقوں میں بھی رہائشی عمارتوں پر تازہ حملے کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں...

← مزيد پڑھئے

کاٹھمانڈو میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج

کاٹھمانڈو/کیئر خبر موہن وید کی زیر قیادت نیپال انقلابی کمیونسٹ پارٹی نے کاٹھمانڈو میں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کاٹھمانڈو کے دھمبا راہی سے ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا اور اسرائیلی سفارت خانے پر جا کر ختم ہوا بعد ازاں پارٹی کے ذمہ داران نے اسرائیلی ایمبیسی کو اپنا احتجاجی خط سونپا جس میں تحریر تھا کہ اسرائیل غزہ پر جاری حملوں...

← مزيد پڑھئے

دہشت گرد اسرائیل کی غزہ اسپتال پر بم باری، لمحوں میں 600 سے زائد فلسطینی مریض اور ڈاکٹرز شہید

غزه/ ايجنسى غزہ میں دہشت گرد اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے اسپتال پر تازہ حملے میں 600 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے واقعے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد چار  ہزار سےتجاوز کرگئی۔ شہداء میں ایک ہزار سے زیادہ خواتین، 940 سے زیادہ بچے شامل ہیں۔...

← مزيد پڑھئے

جنگ بندی، سلامتی کونسل میں روس کی قرارداد منظور نہ کی جاسکی

اقوام متحده/ ايجنسى اسرائیل فلسطین جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی قرارداد منظور نہ کی جاسکی۔ روسی قرارداد کے حق میں 5 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے۔ امریکا، برطانیہ، فرانس اور جاپان نے مخالفت میں ووٹ دیدیا۔ چین، امارات، گبون اور موزمبیق کی حمایت کام نہ آئی۔ روسی قرارداد میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب رپورٹس...

← مزيد پڑھئے

غزہ، اسرائیل جنگ: امریکی نیوز چینل نے تین مسلمان اینکرز معطل کر دیے

واشنگٹن / ایجنسی امریکی نیوز نیٹ ورک ايم ايس اين بى سى MSNBC نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے باعث بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد تین مسلمان اینکرز معطل کر دیے ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق دو ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے مہدی حسن، ایمن محی الدین اور علی ویلشی کو خاموشی سے اینکر کی کرسی سے ہٹا دیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ...

← مزيد پڑھئے

اسرائیل کا غزہ کی پٹی پر قبضہ ’بڑی غلطی ہو گی‘: جو بائیڈن

نيويارك/ ايجنسى امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر قبضہ ایک ’بڑی غلطی ہو گی‘۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو امریکی صدر جو بائیڈن سے سی بی ایس نیوز کے پروگرام ’60 منٹس‘ میں انٹرویو کے دوران سوال ہوا کہ  آیا وہ غزہ پر قبضے کی حمایت کریں گے؟ جو بائیڈن نے جواب دیتے ہوئے کہا...

← مزيد پڑھئے

غزہ پر قبضے کاوقت آپہنچا: اسرائیلی وزیرِ اعظم

تل ابيب/ ايجنسى اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نتین یاہو کا کہنا ہے کہ جنگ کے اگلے مرحلے کا وقت آ پہنچا۔ مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ مزید تیز ہو گیا، اسرائیل کی غزہ پر فضائی اوربحری حملے کے بعد زمینی حملے کی تیاری جاری ہے۔ اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ کم از کم محدود مدت کے لیے غزہ پر قبضے کا منصوبہ ہے۔...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کیلئے گفتگو روک دی

رياض/ ايجنسى سعودی عرب نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے لیے گفتگو روک دی۔ خبر ایجنسی سے ذرائع نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے بات چیت روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے متعلق بات چیت روکنے کے فیصلے کا امریکی حکام کو بتا دیا گیا ہے۔ دوسری...

← مزيد پڑھئے

ورلڈ کپ: بھارت کی تمام شعبوں میں برتری، پاکستان کی شرمناک شکست

احمدآباد/ ايجنسى انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے 12ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو کھیل کے تمام شعبوں میں چت کردیا۔ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کے 192 رنز کا ہدف 30 اعشاریہ 3 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جسپریت بمراہ کو عمدہ بولنگ پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا،...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter