حافظ عبدالولی سراجی طویل علالت کے بعد داعئ اجل کو لبیک کہا؛ جھنڈانگر میں تدفین

حافظ عبدالولی سراجی ایک متواضع اور ولی صفت  شخصیت کے مالک تھے:عبدالعظیم مدنی جھنڈانگری 

8 دسمبر, 2023

جھنڈانگر/ کیئر خبر

یہ خبر نہایت ہی غم کے ساتھ سنی اور پڑھی گئی کہ حافظ عبد الولی سراجی ابن حافظ عبدالحکیم فیضی رحمہ اللہ جو کئی مہینوں سے علیل تھے اب اس دار فانی سے دارالبقا کی طرف کوچ کر گئے،

آج بعد نماز عشاء جھنڈا نگر کے قبرستان میں ان کی تدفین عمل میں ائی۔ جس میں علماء علاقے کے معززین اور سوگواروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

حافظ صاحب رحمہ اللہ بہت ہی نیک صفت انسان تھے، جامعہ خدیجہ الکبری جھنڈانگر نیپال کی مسجد میں خصوصاً فجر کی نماز آپ ہی کی امامت میں ادا کی جاتی تھی، اللہ نے تقوی اور تواضع وخاکساری جیسی عظیم صفت سے آپ کو نوازا تھا ، پوری زندگی شریعت اسلامیہ کی پابندی میں گذار دی، اللہ رب العالمین نیکیوں کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس سے نوازے،

ان خیالات کا اظہار جامعہ خدیجۃ الکبری جھنڈانگر نیپال کے ناظم اعلی مولانا عبدالعظیم مدنی جھنڈانگری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کیا۔

مہتمم جامعہ خدیجۃ الکبری ڈاکٹر سعید احمد اثری نے اپنے دلی رنج وغم کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت کی دعا فرمائی مشرف اعلیٰ جامعہ خدیجۃ الکبریٰ ۔مولانا زاھدآزاد جھنڈانگری نے کہا کہ

آپ نے اپنے پیچھے اہلیہ محترمہ کے علاوہ کئی بچیاں وبچے چھوڑے ہیں آپ کی والدہ محترمہ الحمدللہ بقید حیات ہیں ۔اللہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

آپ اپنے 6/بھائیوں میں سب سے بڑے تھے

حافظ عبد الولی، حافظ عبد العلی عبد العلیم

عبد القوی۔ عبد الحئی اور سب سے چھوٹے بھائی عبدالاخر ہیں

مولانا عبد النور سراجی حافظ عبد الولی سراجی رحمہ اللہ کی وفات پر رقمطراز ہیں:
8نومبر2023بروز جمعہ دارفانی سے رخصت داربقا کی طرف اناللہ وانا الیہ راجعون اللہم اغفرلہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ
آج طویل علالت کے بعد خطبہ جمعہ ختم ہوتےہوتےجھنڈانگر میں آخری سانس لی سوشل میڈیا پرکہرام مچ گیا اناللہ وانا الیہ راجعون اللہم اغفرلہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ اللہ تعالیٰ ان کے لغزشوں کو درگذر فرما کرٹھکانہ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین
اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین
آپ کے والد محترم حافظ عبد الحکیم رحمہ اللہ معروف استاد جامعہ سلفیہ بنارس
ددھیال شنکر نگر بلرام پور
ننھیال جھنڈا نگر
نانا جان مولانا ابوالبرکات رحمہ اللہ معروف استاد جامعہ سراج العلوم جھنڈا نگر
مقیم جھنڈا نگر نیپال
آپ نے تقریباً نصف صدی بہاریں بھی دیکھیں
مشغلہ تدریس و پرنٹنگ پریس وغیرہ جامعہ خدیجۃ الکبری کی مسجد التوحید جھنڈا نگر میں اعزازی امامت
پسماندگان میں والدہ محترمہ وبیوہ بیوی و چار بیٹے دو بیٹیاں
برادران چھ میں سےباقی پانچ وچار بہنوں کو اپنے پیچھے چھوڑ ا

اس موت سے خانوادہ زکریا خانوادہ شاہ کا ہر شخص مغموم نظر آیا

اس موقع پر مولانا جمال احمد شاہ ؛ ریاض احمد شاہ عبد الصبور شوز؛ عبد الخبیر عبد القدیر مسعود احمد شوز ؛ ابراہیم شاکر نے تجہیز و تکفین وتدفین میں بھر پور تعاون کیا اور مرحوم کے اہل خانہ سے ہمدردی وغمگساری کا اظہارِ کیا ۔

وہیں اساتذہ جامعہ سراج العلوم السلفیہ ؛ مولانا عبد النور سراجی مولانا محمد اکرم عالیاوی ۔مولاناعبدالرقیب عالیاوی ۔ مولانا عبد الصبور ندوی حافظ طارق ریاض۔ محمد ابراہیم شاکر ۔ انجینئر حارث زاہدی ۔عبدالسلام عبد اللہ مدنی وغیرہم نے دلی غم کا اظہار کیا ہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter