مرکز التعلیم والدعوة الإسلامية تنہوا لمبنی میں انعامی مسابقہ بعنوان عقیدۂ توحید اختتام پذیر

6 دسمبر, 2023
لمبنی / ضياء الدين رياضى
اسلام میں مسابقہ کی اہمیت اور اس کا مقام و مرتبہ بالکل عیاں ہےعلمی مقابلہ طلبہ و طالبات کی خوابیده صلاحیتوں کو بیدار کرنے کے بہترین ذرائع میں سے ایک ہے ۔ ایسے مسابقے طلبہ و طالبات کے اندر خود احتسابی کی روح پھونکتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ خود اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم مختلف قسم کے مقابلے منعقد کرنے کی اجازت مرحمت فرمایا کرتے اور انہیں بنظر تحسین دیکھا کرتے تھے
اسی کے مد نظر  ضلع روپندیہی میں واقع تمام  مدارس اسلامیہ کے طلبہ وطالبات کے مابین انعامی مسابقہ ” عقیدۂ توحید ” تاریخ 2/دسمبر 2023 بروز سنیچر مرکز التعلیم والدعوة الإسلامية لمبنی سانسکرتک نگرپالیکا وارڈ نمبر ٦/تنہوا میں منعقد ہوا جس میں ضلع کے اکثر  مدارسِ دینیہ کے طلبہ وطالبات نے شرکت کی-
زمرۂ اول میں کل ٢٨/ طلبہ وطالبات نے شرکت کی
پروگرام  میں مشتاق أحمد سلفی نے بحیثیتِ ناظم فریضہ انجام دیا  اور مجيب الدين مدنى. عبدالمعبودمدنى اور نياز أحمد مدنی نے حکم کے فرائض انجام دیئے.
اور دوسرے گروپ کے نظامت کی ذمہ داری شجرالدين اثرى نے نبھائی جس میں حکم کے فرائض إنعام الله مدنى. جمال احمد مدنى اور نور عالم سلفی نے انجام دیا
پھر  اختتامی وانعامی پروگرام کا آغاز ہوا۔ جس کی صدارت عبدالحی بن محمد حنیف المدنی اور نظامت فضیل احمد مدنی مسؤل مرکز التحفیظ للقرآن الکریم بھینسہیا نے کی- پروگرام کا آغاز حافظ دلشاد احمد طالب مرکز التعلیم والدعوہ الاسلامیہ تنہوا کے تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا حمد پاک عزیزہ ناجیہ خاتون مدرسہ عربیہ بحر العلوم ترکلہا نے پیش کی ۔نعت نبی عزیزم شفیق اللہ مرکز تحفیظ القرآن الکریم بھینسہیا نے گنگنایا اور ترانہ ،،اہل حدیث ہیں ہم،، کوعزیزہ نصرت جہاں مدرسہ سمیہ للبنات لمبنی سانسکرتک نگرپالیکا وارڈ نمبر ٦/تنہوا نے پیش کیا ۔
 اس اہم علمی مسابقہ میں اللہ تعالیٰ کی توفیق پھر طلبہ و طالبات کی انتھک کوششوں سے  پوزیشن حاصل کرنے اور کامیاب ہونے والوں کی مختصر تفصیل درج ذیل ہے.
زمرہ اول
  پہلی پوزیشن: رحمی بنت رضی اللّٰہ ‘جامعہ فیض الاسلام  پڑریا
کو 10000(دس ہزار روپئے نیپالی ) کے علاوہ بیگ جس میں ترجمہ قرآن مجید، الرحیق المختوم ، کتاب التوحید نیپالی مزید اصول دین ، عقیدۂ توحید اور حج کے اعمال جیسی اہم کتابیں بھی شامل رہیں
دوسری پوزیشن:نازنین بنت جمال احمد’کلیہ فاطمہ زہراء بھنگہیا
 کوسات ہزار (7000)روپئے نیپالی کے علاوہ علمی کتابیں بھی بطور انعام دی گئی
تیسری پوزیشن: سمیہ بنت علاؤالدین ‘کلیہ فاطمہ زہراء بھنگہیا
کو پانچ ( ہزار روپئے نیپالی ) کے علاوہ علمی کتابیں بھی بطور انعام دی گئی
اس زمرہ کی ایک حیرت انگیز پہلو یہ سامنے آیا کہ اس زمرہ میں ملت کی بیٹیاں،ہی فرزندان ملت پر سبقت لے گئیں ۔
اس زمرہ میں عشرہ اوائل میں درج ذیل طلبہ و طالبات نے پوزیشن حاصل کی انہیں بھی دو ہزار نقد( روپئے نیپالی ) کے علاوہ علمی کتابیں بھی بطور انعام دی گئی
(1)صائمہ بنت محمد حسین /جامعہ فیض الاسلام پڑریا
(2) کہکشاں بنت عبداللطیف /کلیہ سمیہ للبنات تنہوا
(3) شاکرہ بنت محمد یاسر /کلیہ سمیہ للبنات تنہوا
(4)مسیح الدین بن مقبول احمد /مدینة الإسلام بھنگہیا
(5) محمد عدنان بن محمد سہراب /مدینة الإسلام بھنگہیا
(6) عفیفہ بنت عبدالمعبود /کلیہ فاطمہ زہراء بھنگہیا
(7)عبدالرحمن بن منظور علی /مدینة الإسلام بھنگہیا
(8) محمد آصف بن شرف الدین /جامعہ محمدیہ بھیرہوا
(9) زینت بنت اختر حسین /جامعہ فیض الإسلام پڑریا
(10) امان اللہ بن حقیق اللہ /مدینۃ الاسلام بھنگہیا
  زمرہ دوم
اس میں بھی اکثر مدارس اسلامیہ کے ٦٢/طلبہ و طالبات نے شرکت کی
پہلی پوزیشن  :ریاض احمد بن محمد رشید متعلم جامعہ فیض الاسلام پڑریا نے حاصل کی انہیں بطور انعام چھ ہزار ( روپئے نیپالی ) کے علاوہ علمی کتابیں بھی بطور انعام دی گئی
دوسری پوزیشن: محمد ریحان محمد یاسر متعلم مرکز التعلیم والدعوة الإسلاميةتنہوا انہیں بھی چار (ہزار روپئے نیپالی ) کے علاوہ علمی کتابیں بھی بطور انعام دی گئی
تیسری پوزیشن :حذیفہ بن عبدالسبحان متعلم مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ شیوگڑھیا انہیں بھی دوہزار (روپئے نیپالی ) کے علاوہ علمی کتابیں بھی بطور انعام دی گئی
 اس زمرہ میں عشرہ اوائل میں درج ذیل طلبہ و طالبات نے پوزیشن حاصل کی انہیں بھی ایک ہزار نقد( روپئے نیپالی ) کے علاوہ علمی کتابیں بھی بطور انعام دی گئی
(1) ناجیہ خاتون بنت  نبی سرور /مدرسہ عربیہ بحرالعلوم ترکلہا
(2) نبیلہ نرگس بنت سرور عالم /جامعہ فیض الاسلام پڑریا
(3) مریم خاتون بنت انعام اللہ /مدرسہ اسلامیہ بیت العلوم اماری
(4) شاہین بنت جمن مسلمان / مدرسہ تنویر الاسلام السلفیہ     دھوپہی
(5) ضیاء الرحمٰن بن ضیاء الدین /مرکز التعلیم و الدعوة الاسلامیہ تنہوا
(6) محمد حسان بن اقبال احمد /مدرسہ عربیہ دارالسلام مڑلا
(7) محمد شاہد بن محمد وارث /مدرسہ عربیہ دار الہدی چین پورا
(8) شائستہ بنت محبوب عالم /جامعہ فیض الاسلام پڑریا
(9) فوزان احمد بن اختر حسین /مدرسہ اسلامیہ شمس الہدی شیوگڑھیا
(10) سیدہ خاتون بنت عبدالقیوم /مدرسہ عربیہ انوار العلوم گنوریا
ترانہ کے بعد صلاح الدین لیث محمد مدنی نے مسابقہ میں آنے والے سرپرستوں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا’اس کے معا بعد معزز مہمانان علماء کرام نے اپنے اپنے تاثرات و احساسات پیش کئے
تمام شریک طلبہ کو انعامات واسناد سے نوازاگیا۔ اس طرح مسابقہ میں شرکت کرنے والے طلبہ وطالبات اور اداروں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ نیز دیگر مہمانوں کے درمیان منہاج المسلم بزبان نیپالی تقسیم کی گی.

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter