دہشتگرد اسرائیل کے حملے میں مزید 263 فلسطینی شہید

3 دسمبر, 2023

غزہ/ ایجنسی

اسرائیل نے غزہ کا کوئی کونا رہنے کے قابل نہ چھوڑا اور مزید 263 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نصائرات کیمپ میں متعدد گھروں پر بمباری کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 13 فلسیطنی شہید ہوگئے جبکہ جبالیا کیمپ، شجاعیہ اور خان یونس میں بم باری سے 250 فلسطینی شہید ہوئے۔

اسرائیل فلسطینیوں کو مصری سرحد کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے اور حماس کو نشانہ بنانے کے نام پر ایک ایک کر کے تمام بستیاں اجاڑ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے قطر کا رہائشی پراجیکٹ ’حمد سٹی‘ بم باری کر کے تباہ کردیا۔ اس موقع پر اپنے گھر کو تباہ ہوتا دیکھ کر کوریج کرنے والی صحافی بھی رو پڑی۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ 52 روز سے غزہ میں بجلی نہیں اور جنگ بندی ختم ہونے کے بعد امدادی سامان کی فراہمی بھی رُک گئی یے۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی غزہ میں فقط آٹا محدود پیمانے پر تقسیم کیا جاسکا ہے اور فلسطینیوں کو پانی بھی میسر نہیں ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کئی علاقوں میں بیماریوں کا پھیلاؤ بھی تیز ہوگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 15 ہزار 200 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 40 ہزار 650 سے زیادہ ہے۔

اسرائیلی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد میں نصف سے زائد تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

#دبئی میں کوپ 28 میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں اپنے فوجی مقاصد جاری رکھے تو بے گناہ فلسطینیوں کے تحفظ کا خیال رکھے۔

#جنگ بندی اور تمام قیدیوں کی رہائی تک اسرائیلی یرغمالی رہا نہیں کیے جائیں گے، حماس

حماس نائب سربراہ نے کہا کہ جنگ بندی پر اب کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، تمام یرغمالی خواتین، بچوں کو رہا کر دیا ہے۔

#گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل کے 400 سے زیادہ حملوں میں300 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

#امریکا: اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر فلسطینی پرچم لیکر احتجاج کرنے والی خاتون نے خود کو آگ لگالی

#سربراہ ڈبلیو ایچ او نے غزہ کے اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد کیا کہا؟

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہینوم نے کہا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں کی صورتحال ناقابل تصور ہے۔۔

 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter