نئی دہلی/ ایجنسی تاریخ میں پہلی بار سال 2024 میں دنیا بھر کے 76 ممالک کی 4 ارب سے زیادہ عوام ایک ہی سال میں پولنگ اسٹیشنوں کا رُخ کرے گی۔ نئے سال میں دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی اپنے ممالک کی نئی قیادت کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔ جنوری میں تائیوان سے شروع ہونے والا انتخابات کا سلسلہ بنگلادیش، پاکستان، انڈونیشیا، روس، بھارت، برطانیہ سے ہوتا...
← مزيد پڑھئے
انتری بازار سدھارتھ نگر/ کیئر خبر ابوالکلام آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت چلنے والے ادارے معہد الفرقان لتحفیظ القرآن الکریم محمودوا گرانٹ انتری بازار میں عقیدۂ توحید کی عظمت اور اس کے منافی امور کے موضوع پر تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ کے معروف اور مقتدر علمائے کرام نے شرکت کی۔ اس پروگرام کی صدارت جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگر کے استاد، ضلعی...
← مزيد پڑھئے
ممبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ خطاب سے صرف ایک جیت دور ہے۔ روہت شرما کی کپتانی والی ٹیم انڈیا نے مسلسل 10 واں میچ جیت کر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جہاں اس کا مقابلہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں...
← مزيد پڑھئے
کاٹھمانڈو/ کیئر خبر نیپال کی حکومت نے سوشل نیٹ ورک ایپ ٹاک ٹاک کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی ترجمان اور مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر ریکھا شرما نے بتایا کہ آج کی کابینہ کی میٹنگ میں ٹک ٹاک کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیونکہ اس سے سماجی ہم آہنگی متاثر ہورہی ہے۔ وزیر شرما کے مطابق ٹک ٹاک کو بند کرنے کے...
← مزيد پڑھئے
غزہ/ ایجنسی رسول اللّٰہ سے کہنا آپ کی امت ہمارے قتل دیکھتی رہی، فلسطینی کی پوتے، پوتی کی میت پر دہائی غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے ایک شخص کے تمام پوتی اور پوتے شہید ہوگئے، فلسطینی شخص کی دہائی دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ غزہ میں پوتے پوتی کی تدفین پر بوڑھے دادا کی دہائی دینے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ شہید بچوں کا دادا اپنے پوتی پوتوں...
← مزيد پڑھئے
ریاض/ واس سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی ولی عہد نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی نیابت کرتے ہوئے جمعے کو دارالحکومت ریاض میں سعودی افریقی سربراہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب...
← مزيد پڑھئےبنگلور/ ایجنسی نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ اب پاکستان کو کوالیفائی کرنے کے لیے 287 رن کے بڑے مارجن سے انگلینڈ کو ہرانا ہوگا جو کہ انتہائی مشکل ہے۔ بنگلور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف...
← مزيد پڑھئے
ریاض/ واس خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وفاقی جمہوریہ نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل کے نام مغربی نیپال میں آنے والا زلزلہ اور اس سے جانی ومالی نقصان پر تعزیت اور ہمدردی کا ایک تار بھیجا ہے- تار میں، خادم حرمین شریفین نے صدر پوڈیل، مرنے والوں کے اہل خانہ اور نیپالی عوام سے اپنی دلی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے...
← مزيد پڑھئے
کاٹھمانڈو/ کیئر خبر چین نے نیپال کے زلزلہ متاثرین کو 100 ملین روپے کا امدادی سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شمالی پڑوسی نے امدادی پیکج کے پہلے مرحلے میں مذکورہ رقم کے برابر خیمے اور کمبل فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ نیپال میں چینی سفارتخانے کے مطابق امدادی سامان اگلے ایک دو روز میں پہنچ جائے گا۔ نیپال میں چین کے سفیر چن سونگ نے سوشل میڈیا پر...
← مزيد پڑھئے
غزہ/ ايجنسى غزہ میں اسپتالوں اور ایمبولینسوں پر بم باری کے نتیجے میں مزید 100 فلسطینی شہید ہو گئے اور اب یہ تعداد بڑھ کر 9300 ہوگئی ہے جبکہ 25 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔ غزہ میں الشفا اسپتال کے مرکزی دروازے پر بم باری سے درجنوں افراد شہید ہوئے جبکہ فلسطینی زخمیوں کو مصر لے جانے والی ایمبولینس پر بھی اسرائیلی فوج نے حملہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا...
← مزيد پڑھئے