دستور کی طرف سے دیئے گئے حقوق کو تباہ کرنے کے لئے کوئی قانون نہیں بنانا چاہئے اس بات کو آئین کے ماہرین نے بتایا۔ نیشنل عیسائیت فیڈریشن نیپال کی طرف سے منعقد فارنک ایکٹ اور مذہبی آزادی کے سوال پر بحث میں، انہوں نے کہا کہ سیکولر ملک کے تمام شہریوں کو اپنی خواہشات کے مطابق مذہب کو قبول کرنے کا حق ہے. پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے، سینئر...
← مزيد پڑھئے
کھٹمنڈو، 17 اگست: وزیراعظم کے پی شرما اولی نے بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے غٰیر یقینی انتقال پردلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ نیپالی حکومت اور نیپال کی عوام کی طرف سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو آج ایک تعزیتی پیغام بھیجتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم باجپائی، وفادار، سرشار سیاستدان ، دور اندیش اور وطن کے لئے وقف سیاست داں تھے۔ تعزیتی پیغام...
← مزيد پڑھئے
امریکی گرینڈ جیوری نے ریاست پینسلونیا میں ایک ہزار بچوں سے چرچ میں زیادتی واقعات میں 301 پادریوں کے ملوث ہونے سے متعلق فیصلہ سنا دیا۔ گرینڈ جیوری نے فیصلے میں بتایا کہ ایک ہزار واقعات میں سے 300 میں پادری ملوث ہیں ۔ امریکی ٹیلی ویژ ن کے مطابق ویٹیکن کی جانب سے واقعے پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کیا گیا ہے۔ پوپ کی جانب سے جاری بیان میں...
← مزيد پڑھئے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے 172 ووٹ درکار تھے جن میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 176 ووٹ حاصل کیے جبکہ مخالف امیدوار مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے 96 ووٹ حاصل کئے۔ پارلیمانی اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی نگرانی میں ہوا جبکہ ووٹنگ ڈویژن کی بنیاد پر کی...
← مزيد پڑھئے
بردی بانس، 16 گست، مہوتری کے کسانوں کوفروخت کیا ہوا گننا کا قیمت ابھی تک نہیں ملا ہے۔ گوشالہ نگر پالیکا -1 رام نگر میں واقع ایوریسٹ شوگر مل، نے گنا کی قیمت دینے سے ٹال مٹول کرنے پر کسان خسارے میں گرفتار ہیں۔ مناسب قیمتوں کا تعین اور قیمت کی ادائیگی کی درخواست کو لیکرایک ماہ قبل کسانوں نے بھوک ہڑتال کیا تھا۔ بھوک ہڑتال پر بیٹھے کسانوں کو...
← مزيد پڑھئے
کاٹھمنڈو، 16 اگست: نیشنل اسمبلی کے تحت قائم چار آئینی کمیٹی کا انتخاب بھادو 3 یعنی 19 اگست کو مقرر کیاگیا تھا مگر اب بھادو 13 یعنی 29 اگست کو صبح 11 بجے منعقد ہوگی۔ قومی اسمبلی میں منعقد آج کی میٹنگ میں ترجمان گنیش پرساد تیملسینا نے انتخاب خصوصی وجوہات کے بناپر نہ ہو کر ملتوی کئے جانے اطلاع دی۔ قومی اسمبلی کے تحت پائیدار ترقی اور اچھی گورننس،...
← مزيد پڑھئے
بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی 94سال کی عمر میں دنیا سے چل بسے۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے تین مرتبہ وزیر اعظم بننے والے93 سالہ اٹل بہاری واجپائی کی حالت تشویشناک تھی جس کی بنا پر انہیں اسپتال انتظامیہ نے انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا تھا ۔وہ اس وقت آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں زیر علاج...
← مزيد پڑھئے
عام انتخابات میں جہاں بڑے بڑے برج الٹ گئے وہیں انتخابات میں بہت بڑی تعداد میں نئے چہرے بھی ابھر کر سامنے آئےہیں۔ان نئے ناموں میں ایک مسلم لیگ ن کی نو منتخب ایم پی اے ’ثانیہ عاشق‘ بھی شامل ہیں۔ ن لیگ سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ ’ثانیہ عاشق‘ پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد ملک کی تاریخ کی کم عمرترین ایم پی اے بن گئی ہیں۔...
← مزيد پڑھئے
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے آزادی صحافت پر حملوں کے بعد امریکی میڈیا نے ایک ملک گیر مہم شروع کر دی ہے۔ جمعرات کے روز ساڑھے تین سو سے زائد میڈیا ہاؤسز نے آزادی اظہار کے حق میں اداریے شائع کیے۔ بوسٹن گلوب نے اس مہم کو شروع کرنے کی کال جاری کی تھی۔ اس امریکی جریدے کی طرف سے کہا گیا ہے کسی بھی بدعنوان حکومت کا...
← مزيد پڑھئے
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک تعلیمی مرکز میں کئے گئے بم دھماکہ میں 48 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ایک خودکش بمبار ‘ مرکز میں داخل ہوا جہاں تدریس کا سلسلہ جاری تھا۔ اس نے خود کو دھماکہ سے اڑالیا۔ کئی مہلوکین کمسن ہیں جو یونیورسٹی انٹرنس امتحان کی تیاری کے لئے ٹیوشن لے رہے تھے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ شمالی صوبہ بغلان...
← مزيد پڑھئے