نیپال گنج سے کٹھمنڈو آنے والا یتی ایئر لائنس کا جہاز حادثہ کا شکار ؛ مسافر محفوظ ؛ بین الاقوامی فلائٹس تعطل کا شکار

1 ستمبر, 2018

کٹھمنڈو یکم ستمبر / کیئر خبر

آج ساڑھے نو بجے شب کٹھمنڈو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرنیپال گنج سے کٹھمنڈو آنے والا یتی ایئر لائنس کا جہاز حادثہ کا شکار  ہوگیا جب وہ لینڈ کر رہا تھا 

شدید بارش کے سبب جہاز اپنے رن وے سے پھسل گیا اور گھاس کے میدان میں جا ٹھہرا

غنیمت یہ ہے کہ سارے مسافر محفوظ ہیں جھٹکا لگنے کی وجہ سے 6 مسافروں کو ہلکی چوٹ آئی ہے

کٹھمنڈو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر تین گھنٹے سے تمام بین الاقوامی فلائٹس کی آمد و پرواز بند ہے ایئر پورٹ پر درجنوں جہاز کے مسافروں کی بھیڑ نے ماحول بدل دیا ہے

سعودی عرب جانے والے نیپالی سفارتی عملے کے رکن اما ن اللہ مدنی نے کھا کہ بار بار ایسے حادثات رونما ہونے سے حکومت کو سبق سیکھنا چاہیے اور جلد از جلد دیگر انٹر نیشنل ایئر پورٹ ملک میں بننے چاہییں 

انہوں نے کہا کہ کٹھمنڈو ایئر پورٹ درجنوں جہاز کے مسافروں کے لئے انتہائی تنگ ہے لوگ پریشان ہیں ؛ پرواز کب ہوگی پتہ نہیں ایسے موقع پر ایئر پورٹ انتظامیہ کو خصوصی اہتمام کرنا چاہیے تاکہ مسافروں کو دقت نہ ہو 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter