بریکنگ نیوز

کورونا وائرس: دنیا میں1لاکھ70ہزارسےزائداموات

وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں مریضوں کی تعداد 24 لاکھ 81 سے بڑھ گئی جب کہ ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور چھ لاکھ 46 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارہ سو سے زائد اموات ہوئی ہیں اور مجموعی تعداد اکتالیس ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ امریکہ میں کورونا  کیسز سات لاکھ چونسٹھ ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔ نیویارک میں کورونا سے اٹھارہ...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب کا مسجد نبویؐ اور مسجد الحرام میں 11 رکعت تراویح مع وتر کی ادائیگی کا فیصلہ

 ریاض (كيئرخبر) سعودی عرب نے مسجد نبویؐ اور مسجد الحرام میں 11 رکعت نماز تراویح مع وتر کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا۔ سعودی عرب میں رمضان المبارک کے حوالے سے بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔ امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نمازِ تراویح صرف مساجد کی انتظامیہ اور خادمین ہی ادا کریں گے جو صرف گیارہ رکعات پر مشتمل ہو گی۔...

← مزيد پڑھئے

شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان کی حالت تشویشناک

واشنگٹن ( 21 اپریل 2020ء) شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان کی حالت تشویشناک، وثوق سے نہیں کہہ سکتے کہ کم جانگ ان زندہ ہیں یا مر گئے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کے حوالے سے انتہائی تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر کم جانگ ان کی حالت کارڈیوویسکولر سرجی کے بعد شدید خراب ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام شمالی کوریا کے...

← مزيد پڑھئے

برطانیہ: کرونا پھیلانے کے الزام میں مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہو سکتا ہے

لندن (۔ 20 اپریل2020ء) مسلمانوں کے خلاف نفرت روکنے کے حوالے سے کام کرنے والے سرکاری گروپ اے ایم ایچ ڈبلیو جی نے اپنی رپورٹ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ میں دائیں بازو کے انتہا پسند منظم انداز میں مسلمانوں پر کورونا وائرس پھیلانے کا جھوٹا الزام لگا رہے ہیں۔شدت پسند پرانی ویڈیوز استعمال کرتے ہوئے دعوے کر رہے ہیں کہ مساجد اب بھی کھلی ہیں، جس کے بعد پولیس کو...

← مزيد پڑھئے

کورونا وائرس کا آغاز چین کے شہر ووہان سے نہیں ہوا تھا۔ نئی تحقیق

لندن (۔ 21 اپریل 2020ء) کورونا وائرس کا آغاز چینی شہر ووہان سے نہیں ہوا تھا۔ کورونا وائرس کی ابتدائی قسم اے امریکہ اور آسٹریلیا سے پھیلنا شروع ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر پیٹر فاسٹر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا آغاز چینی شہر ووہان سے نہیں ہوا تھا۔ کیمبرج یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کی ابتدائی قسم اے امریکہ اور آسٹریلیا سے پھیلنا شروع ہوئی۔یونیورسٹی کے پروفیسر...

← مزيد پڑھئے

مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور جرائم کا ارتکاب کرنے والے عسکریت پسند ہندوؤں کو خلیجی ممالک سے ہندوستان واپس بھیج دينا چاہئے: سعودی عالم دین

ریاض : سعودی اسکالر عبادي الزہرانی نے تجویز پیش کی ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور جرائم میں ملوث عسکریت پسند ہندوؤں کو خلیجی ممالک سے ہندوستان واپس بھیجنا چاہئے۔ ایک ٹویٹ میں سعودی کے عالم دین عبادي الزہرانی نے کہا ہے کہ خلیجی ریاستیں لاکھوں ہندوستانیوں کی میزبانی کرتی ہیں ، جن میں سے کچھ کوویڈ 19 سے متاثر ہیں ، ان کے عقیدے سے قطع نظر...

← مزيد پڑھئے

بھارت اتر پردیش: آٹا لینے گئے 22سالہ رضوان کو یوگی کی پولیس نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا

امبیڈکر نگر / ایجنسیاں لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے باہر نکلنے کی وجہ سے  یوپی پولیس کے ہاتھوں زدکوبی کے تین روز بعد 22سالہ رضوان احمد ہفتہ کے روز جاں بحق ہوگئے۔ گھریلوسامان کی خریدی کے لئے رضوان گھر کے باہر نکلے تھے جب انہیں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر بے رحمی کے ساتھ پیٹا تھا۔ ضلع امبیڈکر نگر کے ٹانڈا شہر میں وہ یومیہ...

← مزيد پڑھئے

بھارتی پولیس نے کورونا وائرس کی آگاہی مہم کیلئے انوکھا انداز اپنا لیا

نئی دہلی (20اپریل 2020) بھارتی پولیس نے انوکھے انداز میں کورونا وائرس کی آگاہی مہم شروع کردی، ہاتھی کے منہ اور سونڈ پر ماسک پہنایا گیا، ہاتھی کوباندھ کراور پاؤں میں بیڑیاں ڈال کر ٹرالی پرگلیوں اور سڑکوں پر گھمایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی مختلف ریاستو ں میں کورونا وائرس شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، جس کے باعث بھارت میں بھی سخت لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔لیکن اس صورتحال میں مختلف حکومتی اورمحکمہ صحت کی ٹیموں...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب میں پہلا روزہ 24 اپریل کو ہونے کا امکان

سربراہ ادارہ فلکیات شرف سفیانی کا کہناہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ شرف سفیانی کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند جمعرات کی شام نظر آنے کا قوی امکان ہے، اس لیے پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کی امید ہے۔ حرمین جنرل پریذیڈنسی کےسربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی سربراہی میں آج...

← مزيد پڑھئے

بھارت مسلم اقلیت کے حقوق کے لیے اقدامات کرے، او آئی سی

او آئی سی نے بھارت میں کورونا وائرس کی آڑ میں اسلاموفوبیا مہم کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں او آئی سی کی انسانی حقوق کمیٹی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے اور مسلمانوں پر تشدد کیا جارہا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت مظلوم مسلم اقلیت کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے۔

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter