مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور جرائم کا ارتکاب کرنے والے عسکریت پسند ہندوؤں کو خلیجی ممالک سے ہندوستان واپس بھیج دينا چاہئے: سعودی عالم دین

20 اپریل, 2020

ریاض : سعودی اسکالر عبادي الزہرانی نے تجویز پیش کی ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور جرائم میں ملوث عسکریت پسند ہندوؤں کو خلیجی ممالک سے ہندوستان واپس بھیجنا چاہئے۔

ایک ٹویٹ میں سعودی کے عالم دین عبادي الزہرانی نے کہا ہے کہ خلیجی ریاستیں لاکھوں ہندوستانیوں کی میزبانی کرتی ہیں ، جن میں سے کچھ کوویڈ 19 سے متاثر ہیں ، ان کے عقیدے سے قطع نظر اچھا سلوک کیا جاتاہے جبکہ فاشسٹ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اپنے ہندو دہشت گرد گروہوں کی پیروی کرتے ہوئے ہندوتوا کا ایجنڈا استعمال کرکے مسلمانوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے جبکہ مسلمان ہندوستان کے شہری ہیں۔

زہرانی نے کہا کہ “میں تمام اسلامی ممالک کے سربراہان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تمام عسکریت پسند ہندووں کی فہرست بنائیں جو جی سی سی میں کام کررہے ہیں اور اسلام ، مسلمانوں یا پیارے پیغمبر اسلام (ص) کے خلاف نفرت پھیلارہے ہیں، انکی تمام معلومات اکٹھا کرکے ان کو نوکریوں سے نکال ديا جائے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter